بنگلورو:143 رنز کے تعاقب کرنے اتری یوپی واریئرز کی ایلیسا ہیلی اور کرن نوگیرے کی سلامی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑے۔ پانچویں اوور میں کنور نے کرن کو 12 رنز پر آؤٹ کر کے یوپی کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد 21 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنانے والی ایلیسا کو برائس نے بولڈ کر دیا۔ چماری اٹا پٹو 17 رنز اور شویتا سہراوت دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔
گریس ہیرس نے 33 گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ دیپتی شرما 17 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ یوپی واریئرز نے 15.4 اوور میں چار وکٹ پر 143 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔اس سے قبل فوبی لیچفیلڈ کے 35 رنز اور ایشلے گارڈنر کے 30 رنز کی بدولت گجرات جائنٹس نے یوپی واریئرز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا۔
یوپی واریرس ویمن نے آج یہاں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ گجرات جائنٹس کی اوپننگ بلے باز لورا وولفارٹ اور بیتھ مونی نے پہلے وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑے۔ چھٹے اوور میں بیتھ مونی 16 رن کو ایکلسٹن نے ہیرس کے ہاتھوں آؤٹ کرا کے گجرات کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد دسویں اوور میں لورا وولفارٹ بھی 28 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ انہیں بھی ایکلسٹن نے آؤٹ کیا۔ ہرلین دیول 18 رن کو راجیشوری نے آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:دہلی نے بنگلورو کو 25 رنز سے ہرایا
ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 35 رنز بنانے والی فیبی لیچ فیلڈ رن آؤٹ ہوئیں۔ ایشلے گارڈنر 30 رن کو ایکلسٹن نے آؤٹ کیا۔ دیالن ہیملتا دو رنزپر اور کیتھرین برائس پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ گجرات جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 142 رنز بنائے۔یوپی واریئرز کی جانب سے سوفی ایکلسٹن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ راجیشوری گائیکواڑکو ایک وکٹ ملا۔
یواین آئی