ETV Bharat / sports

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں نئی تاریخ رقم ہوگی اور کئی پرانے ریکارڈ ٹوٹیں گے - T20 World Cup 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 4:15 PM IST

Records in T20 World Cup: ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے میں محض دو دن باقی ہے۔ 20 ٹیموں کے درمیان عالمی چمپئن بننے کی جنگ شروع ہو جائے گی۔ شیدائیوں کی نظریں ورلڈ کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ ساتھ متعدد ریکارڈز پر بھی مرکوز ہوں گی۔ اس ورلڈ کپ میں پرانے ریکارڈ توڑ کر کئی نئے ریکارڈز بن سکتے ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ2024 میں نئی تاریخ رقم ہوگی اور کئی پرانے ریکارڈ ٹوٹے گے
ٹی20 ورلڈ کپ2024 میں نئی تاریخ رقم ہوگی اور کئی پرانے ریکارڈ ٹوٹے گے (etv bharat)

نیویارک: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں دو جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار 20 ٹیمیں شرکت کر رہیں ہیں۔تمام ٹیمیں اس میگا تورنامنٹ میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

زیادہ سے زیادہ چوکوں کا ریکاڈ:

سری لنکاکے سابق کرکٹر مہیلا جے وردھن انفرادی طور پر سب سے زیادہ چوکا لگانے کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ میں 111 چوکے لگائے ہیں۔ہندوستان کے سابق کپتان وراٹ کوہلی 103 چوکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ وراٹ اگر 9 چوکے لگاتے ہیں تو یہ ریکارڈ توڑ دیں گے۔ موجودہ ہندوستانی کپتان روہت شرما اس فہرست میں 91 چوکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

سب سے زیادہ کیچز:

اے بی ڈی ویلیئرز اس وقت اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔جنوبی افریقہ کے سابق اسٹار بلے باز فی الحال مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 23 کیچز کے ساتھ سب سے زیادہ کیچز لینے والوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔ اس کے بعد ڈیوڈ وارنر 21 کیچز کے ساتھ اس فہرست میں اگلے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیائی اسٹار مزید 3 کیچ لینے کر نیا ریکارڈ بنانے کے خواہاں ہوں گے۔ روہت شرما اور گلین میکسویل 16 کیچز کے ساتھ فہرست میں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

تیز ترین سنچری:

کرس گیل اس وقت مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں 47 اور 50 گیندوں پر سنچریوں کے ساتھ تیز ترین سنچری بنانے والوں سرفہرست میں ٹاپ پر ہیں۔ لیکن نیپال کے بلے باز رواں سال صرف 33 گیندوں میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری اسکور کی ہے۔نیپال کے بلے باز نے ٹی20 سیریز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ میزبان ملک امریکہ ہو یا ویسٹ انڈیز، میدان بہت بڑا نہیں ہے، اس لیے گیل کا ریکارڈ چوکوں اور چھکوں کے سیلاب سے ٹوٹ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بیس ٹیمیں، کس گروپ میں کون سی ٹیم؟

سب سے زیادہ ٹرافیاں جتنے کا ریکارڈ:

اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا آئی سی سی کی تمام ٹرافیاں جیتنے کی کوشش میں ہے۔ آسٹریلیا نے گزشتہ سال آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ آسٹریلیا اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں تاریخی نظیر قائم کرے گا۔ اس کے علاوہ، آسٹریلیا آئی سی سی انڈر 19 (مرد) ورلڈ کپ، آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.