ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا اور امریکہ کے درمیان آج سپر8 میں کوالیفائی کرنے کی جنگ - icc t20 world cup 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 2:01 PM IST

نیویارک کے ناساو کاونٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2024 کے گروپ اے میں ٹیم انڈیا اور میزبان امریکہ کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کھیلے جانے کی امید ہے۔ اس میچ کی فاتح ٹیم سپر8 راونڈ میں کوالیفائی کرے گی۔

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سپر8 میں کوالیفائی کرنے کی جنگ آج
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سپر8 میں کوالیفائی کرنے کی جنگ آج (Etv Bharat (Etv Bharat))

نیویارک: ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما ہندوستانی نژاد امریکی کپتان موننک پٹیل کے ساتھ آج ٹکر لیتے نظر آئیں گے۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ایک بھی میچ نہیں کھیلا گیا۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا، جب ہندوستان اور امریکہ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ میچ کھیلتی نظر آئیں گی۔

اگر ہندوستانی ٹیم یہ میچ جیت کر گروپ اے سے سپر 8 میں اپنی جگہ پکی کرنا چاہتی ہے تو امریکہ کی ٹیم بھی اسی ارادے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ یہ دونوں ٹیمیں لیگ مرحلے میں اب تک 2-2 میچ کھیل چکی ہیں اور 2-2 جیت اور 4-4 پوائنٹس کے ساتھ دونوں ٹیمیں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔

پچ رپورٹ :ناساؤ اسٹیڈیم کی پچ پر گیند بازوں کو اپنا جادو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ یہاں کی ڈراپ ان پچ پر بلے بازوں کے لیے رنز بنانا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ پچ پر ناہموار باؤنس کی وجہ سے بیٹنگ مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

اس پچ پر 110 سے 130 کا اسکور جیتنے والا ٹوٹل ہے۔ کئی میچوں میں اس پچ پر 100 سے کم اسکور بنائے گئے۔ کئی میچوں میں ٹیمیں 115 اور 120 رن بنانے کے بعد بھی میچ جیت چکی ہیں۔ اسی پچ پر جہاں ہندوستان نے پاکستان کو 119 رنز بنانے نہیں دیے وہیں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 113 رن بنانے نہیں دیا۔ ایسے میں یہ وکٹ بالرز کے لیے بہترین قرار دی جا سکتی ہے۔ یہاں اسپنرز کی مدد کم ہے۔

امریکہ کے ان کھلاڑیوں پر نظر رکھیں:

امریکہ پہلی بار ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کر رہا ہے۔ ایسے میں انہوں نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر توقعات کے برعکس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ امریکہ اب تک کھیلے گئے 2 میچوں میں کینیڈا اور پاکستان جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دے چکا ہے۔ اس شاندار کارکردگی میں ہندوستانی نژاد کھلاڑیوں نے زبردست کردار نبھایا ہے۔ اس میں کپتان مونک پٹیل، سوربھ نیتراوالکر اور ہرمیت سنگھ کے نام شامل ہیں۔ اب ان تمام کھلاڑیوں سے ہندستان کے خلاف بھی اچھی کارکردگی کی امید کی جائے گی۔ ان کے علاوہ ایرون جونز، ڈریس گس اور کوری اینڈرسن بھی ہندوستان کے لیے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔

نظریں ہندوستان کے ان کھلاڑیوں پر ہوں گی

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے میچ میں ہندوستان نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دوسرے میچ میں پاکستان کو 6 رنوں سے شکست دی تھی۔ اب ہندوستان کو ہوم ٹیم امریکہ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا - icc t20 world cup 2024

روہت شرما، رشبھ پنت، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ کو امریکہ کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی اس میچ میں وراٹ کوہلی کو فارم میں واپسی کا موقع ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.