ETV Bharat / sports

ایک ہی دن میں میڈل کے تین دعویدار پیرس اولمپکس سے باہر - Paris Olympics 2024

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 2, 2024, 1:15 PM IST

Updated : Aug 2, 2024, 2:41 PM IST

پیرس اولمپکس کے چھٹے دن بھارتی شائقین کا دل سب سے زیادہ ٹوٹا کیونکہ اس دن بھارت کے تین میڈل کے دعویدار کھلاڑی اپنے اپنے حریف سے شکست کھا کر اولمپکس سے باہر ہوگئے۔ جس کے ساتھ بھارت کو مزید میڈل جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

ساتوک اور چراغ
ساتوک اور چراغ (AP PHOTO)

پیرس: پیرس اولمپکس کا چھٹا دن بھارت کے لیے زیادہ اچھا نہیں رہا، کیونکہ اس دن بھارت کو کئی ایسے کھیلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں وہ بھارت کے لیے میڈل لاسکتے تھے۔ لیکن ان کھلاڑیوں کے ہارنے کے ساتھ ہی بھارتی شائقین کا دل ٹوٹ گیا۔

اس فہرست میں سب سے پہلا نام بیڈمنٹن میں مردوں کی جوڑی ساتوک اور چراغ کی ہے۔ جو تین سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں ملائیشیا کی جوڑی سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔بھارت کی اس اسٹار شٹلر جوڑی کو جمعرات کو کھیلے گئے بیڈمنٹن مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میچ میں ملائیشیا کی جوڑی نے بھارتی جوڑی کو 21 - 13، 14 -21 اور 21 - 16 سے شکست دے دی۔

اس کے بعد باکسنگ میں بھارت کی اسٹار باکسر نکہت زرین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ خواتین کے 50 کلوگرام مقابلے میں پری کوارٹر فائنل مقابلے میں چینی باکسر سے شکست کھا کر اولمپکس سے باہر ہوگئیں۔ بھارتی باکسر نکہت زرین کو چین کی وو یو کے ہاتھوں 5 - 0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی نکہت کے پہلے اولمپکس میں میڈل جیتنے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔

اس فہرست میں تیسرا نام بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھوں ہیں، جو پری کوارٹر فائنل میں چینی کھلاڑی سے شکست کھا کر پیرس اولمپکس سے باہر ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی ان کا لگاتار تیسرا اولمپک تمغہ جیتنے کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا۔ پی وی سندھو کو خواتین کے سنگلز بیڈمنٹن مقابلے میں چینی کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چینی شٹلر نے سندھو کو 21-19 اور 21-14 سے شکست دی۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت کے پاس اس وقت تین میڈل ہیں اور یہ تینوں میڈل شوٹنگ میں کمائے گئے ہیں۔ جس میں منوبھاکر نے دس میٹر ایئر پسٹل کے انفرادی ایونٹ میں حاصل کیا جبکہ دوسرا مکسڈ ٹیم ایونٹ میں حاصل کیا ہے۔ جبکہ تیسرا میڈل سوپنل کسالے نے 50 میٹر ایئر رائفل تھری پوزیشن میں جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں بھارت کے نام تیسرا میڈل، سوپنل کسالے نے شوٹنگ میں جیتا کانسے کا تمغہ

پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باکسر نکہت زریں پیرس اولمپکس سے باہر

Last Updated : Aug 2, 2024, 2:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.