ممبئی:لکھنو سپر جائنٹس پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 214 رن بنائے جس کے جواب میں ممبئی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 196 رنز بنا سکی اور 18 رنز سے میچ ہار گئی۔
اس شکست کے ساتھ ہی ممبئی انڈینس نے سیزن کا اختتام 10ویں نمبر پر کر لیا۔ 5 بار کی آئی پی ایل چیمپئن ممبئی انڈینز کی آئی پی ایل کی تاریخ میں اب تک کی بدترین کارکردگی رہی ہے۔
ممبئی کی جانب سے روہت شرما 38 گیندوں پر 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 68 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔اس کے علاوہ نمن دھیر 28 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 رنوں کی شاندار کھیلی۔
ممبئی کے دیگر بلے بازوں میں ڈیویلڈ برویس 23 (رن)،کپتان ہاردک پانڈیا (16) اور ایشان کسن 14 رن بنا بنا سکے۔ لکھنو کی جانب سے نویئن الحق اور روی وشنوئی کو دو ۔دو جبکہ کرنال پانڈیا اور محسن خان کو ایک وکٹ ملا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلورو یا چنئی کون بنائے گا پلے آف میں جگہ - IPL Playoff Scenario
اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ لکھنؤ کی جانب سے ٹاپ اسکورر بائیں ہاتھ کے بلے باز نکولس پوران رہے جنہوں نے 29 گیندوں میں 75 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ کے ایل راہل نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ ان دونوں کی نصف سنچری اننگز کی بدولت لکھنؤ نے 200پلس رنز بنائے۔ جبکہ ممبئی انڈینز کی جانب سے نووان تھشارا اور پیوش چاولہ نے 3۔3 وکٹ حاصل کئے۔