ETV Bharat / sports

ٹینس اسٹار روہن بوپنا سمیت سات کھلاڑیوں کو پدم شری ایوراڈ سے نوازا جائے گا - پدم شری ایوراڈ

Padma Shri Award جمعہ کو جاری کردہ وزارت داخلہ کی ایک ریلیز کے مطابق ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور اسکویش کھلاڑی جوشنا چنپا 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اعلیٰ ترین شہری اعزاز کے لیے چھ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

Tennis Star Rohan Bopanna
ٹینس اسٹار روہن بوپنا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 26, 2024, 9:31 PM IST

Updated : Jan 26, 2024, 10:47 PM IST

نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور اسکویش کھلاڑی جوشنا چنپا سمیت چھ کھلاڑیوں کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ جمعہ کو جاری کردہ وزارت داخلہ کی ایک ریلیز کے مطابق ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور اسکویش کھلاڑی جوشنا چنپا 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اعلیٰ ترین شہری اعزاز کے لیے چھ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ مرکزی حکومت نے جمعرات کو انہیں 2024 کے پدم شری ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔ یہ ایوارڈز صدر دروپدی مرمو مارچ ۔اپریل میں دیں گی۔

روہن بوپنا 2023 کے ٹینس سیزن کے آغاز میں 19 ویں رینک پر تھے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے ساتھی میتھیو ایبڈن کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کچھ کامیاب نتائج حاصل کیے اور وہ ٹاپ 10 میں پہنچ گئے۔ مزید برآں، بوپنا نے اپنی مکسڈ ڈبلز پارٹنر رتوجا بھوسلے کے ساتھ ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ بھی جیتا تھا۔ بوپنا اگلے ہفتے ڈبلز میں عالمی نمبر ایک رینک پر پہنچ جائیں گے۔

دریں اثنا، جوشنا چنپا دو بار کی ایشین انفرادی اسکواش چیمپئن ہیں اور وہ گزشتہ سال ایشین گیمز میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی خواتین کی ٹیم کا حصہ تھیں۔ دیپیکا پالیکل کے ساتھ، چنپا نے 2022 ورلڈ ڈبلز چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ادے دیش پانڈے، پورنیما مہتو، گورو کھنہ، ستیندر سنگھ لوہیا اور ہربندر سنگھ چار دیگر کھلاڑی ہیں جنہیں پدم شری سے نوازا جائے گا۔ ہربندر سنگھ ٹوکیو 1964 کے اولمپکس میں بھارت کی گولڈ میڈل جیتنے والی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے، جبکہ ادے دیش پانڈے ممبئی میں واقع ملاکھمب کے استاد اور پریکٹیشنر ہیں۔ پورنیما مہتو، جو اب ایک اعلیٰ کوچ اور سابق آرچر ہیں، نے 1998 کے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ گورو کھنہ پیرا بیڈمنٹن کوچ ہیں جبکہ ستیندر سنگھ لوہیا پیرا سوئمر ہیں۔ (یو این آئی)

Last Updated : Jan 26, 2024, 10:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.