نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی چیمپئن ٹیم انڈیا آج صبح دہلی پہنچ گئی۔ اس کے بعد ٹیم نے دہلی کے آئی ٹی سی موریا ہوٹل میں ایک خاص کیک کاٹا۔ یہ کیک اپنے آپ میں منفرد اور خاص تھا۔ آئی ٹی سی موریا کے شیفس نے اس خصوصی کیک کو انڈیا کی T20I جرسی کے رنگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے نارنجی، نیلے اور سفید رنگوں میں تیار کیا تھا۔
#WATCH | Hardik Pandya cuts a cake at ITC Maurya in Delhi to celebrate the ICC T20 World Cup victory. pic.twitter.com/xrXwv5UO5W
— ANI (@ANI) July 4, 2024
کیک کاٹتے وقت ہوٹل کا عملہ بھی موجود تھا۔ سب سے پہلے ورلڈ کپ کے فاتح ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ نے کیک کاٹنے کی تقریب کی قیادت کی۔ اس کے علاوہ بھارتی اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے بھی کیک کاٹا۔ اس دوران روہت شرما، ہاردک پانڈیا اور سوریہ کمار یادو نے بھی ٹیم کے ساتھ ہوٹل کے باہر ڈھول کی دھن پر رقص کیا۔
اس کے علاوہ ٹیم انڈیا کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی ٹیم کے ساتھ کیک کاٹا۔ اس تقریب کے بعد بھارتی ٹیم پی ایم مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے روانہ ہوئی۔ آج جب ہندوستانی ٹیم صبح ایئر انڈیا کے چارٹرڈ طیارے میں بارباڈوس سے وطن واپس پہنچی تو روہت شرما T20 ورلڈ کپ کی ٹرافی ہاتھ میں لے کر ایئرپورٹ سے باہر آئے۔
#WATCH | Delhi: Supporters gather at the airport to welcome Men's Indian Cricket Team.
— ANI (@ANI) July 4, 2024
Team India has arrived at Delhi Airport after winning the #T20WorldCup2024 trophy. pic.twitter.com/XYB1N2CdbE
اس دوران ٹیم کے استقبال کے لیے کھڑی بھیڑ نے ویراٹ کوہلی کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ دہلی میں پی ایم مودی سے ملاقات کے بعد بھارتی ٹیم ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگی۔ مودی سے ملاقات کے بعد ٹیم انڈیا دہلی سے ممبئی کے لیے اڑان بھرے گی، جہاں شام کو میرین ڈرائیو اور وانکھیڑے اسٹیڈیم کے قریب جشن کے لیے ایک پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس سے قبل آج صبح ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخی جیت کے بعد ٹیم انڈیا اپنے وطن واپس لوٹ آئی ہے۔ دہلی میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لوگوں کے جم غفیر نے ٹیم انڈیا کا استقبال کیا۔
#WATCH | Indian Cricket Team Captain Rohit Sharma along with his family at ITC Maurya Hotel in Delhi, after winning the #T20WorldCup2024 trophy. pic.twitter.com/Kvk0DkgAMB
— ANI (@ANI) July 4, 2024
T20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم انڈیا آج یعنی چار جولائی کو بارباڈوس سے دہلی پہنچی ہے۔ ٹیم انڈیا صبح 6.10 بجے دہلی کے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد ہوٹل آئی ٹی سی موریا میں قیام کر رہی ہے۔ ہوٹل میں کچھ دیر آرام کرنے کے بعد ٹیم کے تمام کھلاڑی اور معاون عملہ صبح 11 بجے پی ایم مودی سے ملاقات کریں گے۔
#WATCH | Virat Kohli's family at ITC Maurya in Delhi.
— ANI (@ANI) July 4, 2024
Men's Indian Cricket Team is at the hotel as they arrived in Delhi from Barbados after winning the #T20WorldCup2024 trophy. pic.twitter.com/pGh4Hopci5
29 جون کو ٹائٹل میچ میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم طوفان کی وجہ سے کئی دنوں تک بارباڈوس میں پھنسی رہی۔ٹیم انڈیا آج ایئر انڈیا کے خصوصی چارٹرڈ طیارے AIC24WC کے ذریعے دہلی پہنچی جہاں ٹیم انڈیا کا بڑے جوش و خروش سے استقبال کیا گیا۔
ٹیم انڈیا کا شیڈول دہلی پہنچنے کے بعد طے ہے۔ سب سے پہلے ٹیم دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرے گی۔ اس کے بعد روہت شرما اور بریگیڈ ممبئی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
#WATCH | Rohit Sharma with the T20 World Cup trophy arrives at Delhi airport.
— ANI (@ANI) July 4, 2024
India defeated South Africa by 7 runs on June 29, in Barbados, to clinch the second T20I title. pic.twitter.com/fJlKsWd0xh
شام 5 بجے سے ممبئی میں روڈ شو ہوگا، جس کے بعد ٹیم اس جیت کا جشن منائے گی اور ممبئی کے مشہور وانکھیڑے اسٹیڈیم میں اس کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گیند بازوں نے ہندوستان کو ٹی20 ورلڈ کپ کا خطاب دلوایا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا انعام، ہاردک دنیا کے نمبر 1 آل راؤنڈر بن گئے