ETV Bharat / sports

قدرت کا نظام، آج ٹیم انڈیا کی جیت کی دعا پاکستان بھی کرے گا - T20 world cup 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 3:21 PM IST

Updated : Jun 12, 2024, 9:09 PM IST

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کے سپر ایٹ میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں۔ آج امریکہ اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ اگر بھارتی ٹیم ہار جاتی ہے یا یہ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوجاتا ہے تو پاکستان سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔

Pakistan Cricket fans are praying for India's victory against USA
آج ٹیم انڈیا کی جیت کی دعا پاکستان بھی کرے گا (AP & IANS)

حیدرآباد: مسلسل دو جیت کے بعد، بھارت اور امریکہ بدھ کو ناساؤ کاؤنٹی، نیویارک میں سپر 8 کوالیفکیشن کے لیے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔ امریکہ، جو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل رہا ہے، نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کینیڈا کے خلاف ایک شاندار جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا اور پھر پاکستان کو سپر اوور میں شکست دی۔

دوسری طرف بھارت نے ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے کے لیے اپنے باؤلنگ اٹیک پر بہت زیادہ انحصار کیا ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف آسان جیت کے بعد، انہوں نے پاکستان کو شکست دی۔ بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ ٹیم انڈیا گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہیں جبکہ امریکہ دوسرے نمبر پر ہے۔

بدھ کو ان دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ فاتح ٹیم سپر 8 برتھ بُک کرنے میں کامیاب ہوجائے گا جبکہ ہارنے والی ٹیم کو اپنا آخری گروپ مرحلے کا میچ جیتنا ہوگا۔ اس میچ پر دوسری ٹیم یعنی کی پاکستان بھی کافی زیادہ منحصر ہے۔

کیونکہ دو شکست بعد بھی پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ میں پہنچنے کی امیدیں ابھی بھی زندہ ہیں لیکن اس کے لیے انھیں دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

آج بھارت اور امریکا کے درمیان میچ کھیلا جانا ہے۔ گروپ اے میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے دونوں میچ جیت چکی ہیں۔ ایسے میں اگر آج امریکہ بھارت کے خلاف جیت جاتا ہے تو پاکستان سپر ایٹ سے تقریباً باہر ہو جائے گا۔ کیونکہ، امریکہ اپنے تین میچ جیت کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔ بھارت پہلے ہی دو جیت چکا ہے اس کا آخری مقابلہ کمزور ٹیم کینیڈا سے ہوگا، جسے وہ آسانی سے شکست دے سکتا ہے۔

پاکستانی شائقین بھارت کی جیت کے لیے دعا کریں گے:

آج پاکستانی کھلاڑی اور شائقین بھارت کی جیت کے لیے دعائیں مانگیں گے، یہی نہیں، وہ یہ بھی چاہیں گے کہ امریکا بڑے مارجن سے اس میچ میں ہارے۔ جس کی وجہ سے اس کا رن ریٹ کم ہوگا اور پاکستان کو آخری میچ میں اچھے رن ریٹ سے جیت کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرنے کا راستہ صاف ہوجائے گا۔

اگر پاکستان اپنا اگلا میچ جیت جاتا ہے اور امریکہ اپنے دونوں میچ ہار جاتا ہے تب بھی پاکستان کوالیفائی کرنے کی ضمانت نہیں ہے۔ کیونکہ بالآخر سپر 8 ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ لیکن اگر امریکہ کوئی بھی ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تو بھی پاکستان سپر ایٹ سے باہر ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹیم انڈیا اور امریکہ کے درمیان آج سپر8 میں کوالیفائی کرنے کی جنگ

کینیڈا پر سات وکٹوں کی جیت کے باوجود پاکستان کے لیے سپر آٹھ کی راہ مشکل

Last Updated : Jun 12, 2024, 9:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.