ETV Bharat / sports

سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے دی شکست، گیندبازوں کی شاندار کارکردگی - T20 World Cup 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 6:43 AM IST

بھارتی ٹیم نے اتوار کو نیو یارک میں پاکستان کے خلاف کم اسکور کے بعد بھی سنسنی خیز مقابلے میں شاندار جیت درج کی۔ پاکستان کے خلاف اس زبردست میچ میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت کے ہیرو فاسٹ بولر جسپریت بمراہ رہے جنہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

T20 World Cup 2024
سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے دی شکست (Photo: AP)

نیویارک: گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو 120 رنز کا چھوٹا ہدف دیا تھا، جس میں رشبھ پنت کی 42 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی۔ تاہم پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت نے یہ میچ 6 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد رضوان (31) ٹاپ اسکورر رہے۔ عماد وسیم نے بھی 15 رنز بنائے۔ جبکہ بھارت کی جانب سے تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا نے بھی 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ بھارت نے T20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے سب سے کم اسکور کا دفاع کیا۔ بھارت کا اگلا مقابلہ اب امریکہ سے ہوگا۔ یہ میچ بدھ 12 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے خلاف اس زبردست میچ میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت کے ہیرو تیز گیندباز جسپریت بمراہ رہے۔ جنہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ اس مضبوط کارکردگی کے لیے بمراہ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 18 رنز درکار تھے۔ بھارت کے لیفٹ آرم فاسٹ گیندباز ارشدیپ سنگھ نے 11 رنز خرچ کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس جیت میں گیندبازوں کا کردار کافی اہم رہا ہے۔ جنہوں نے اس کم اسکورنگ میچ کو جیتنے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.