ETV Bharat / sports

ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈ کارکردگی، بنگلہ دیش کو شکست دے کر بھارت سیمی فائنل کے قریب پہنچا - T20 World Cup 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں سپر 8 کے اپنے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ بھارت کا سپر ایٹ میں اگلا اور اخری میچ آسٹریلیا سے ہے جو 24 جون کو کھیلا جائے گا۔

T20 World Cup 2024: India beat Bangladesh by 50 Runs
بنگلہ دیش کو شکست دے کر بھارت سیمی فائنل کے قریب پہنچا (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 23, 2024, 12:04 PM IST

حیدرآباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا 47 واں میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے آئی اور بورڈ پر 196 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورز میں 146 رنز ہی بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے نائب کپتان ہاردک پانڈیا نے نصف سنچری اننگز کھیلی۔ پانڈیا نے اہم وقت پر نصف سنچری اسکور کی اور 27 گیندوں میں 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ بھی حاصل کی۔ جس کی وجہ سے وہ پلیئر آف دی میچ بھی منتخب ہوئے۔

ہاردک کے علاوہ وکٹ کیپر رشبھ پنت نے 24 گیندوں میں 34 اور شیوم دوبے نے 24 گیندوں میں 32 رن بنائے۔ جبکہ بھارتی اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے 37 جس میں 3 چھکے اور 1 چوکا شامل تھا، کپتان روہت شرما نے 11 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

بھارتی ٹیم کے 197 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے آئی بنگلہ دیش نے کافی دھیما آغاز کیا اور 4.3 اوورز میں 35 رنز بنائے۔ لیکن اس کے بعد اوپنر لٹن داس آؤٹ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا نے داس کو 13 رنز کے ذاتی اسکور پر پویلین بھیجا۔

اس کے بعد دسویں اوور میں تنزید حسن 31 گیندوں پر 29 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔اس اننگز میں کپتان نظم الحسن شانتو نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے جنہیں ارشدیپ سنگھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہونے کے بعد بمراہ نے پویلین بھیج دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہردیا نے 4، شکیب الحسن نے 11، محمود اللہ نے 13، ذاکر علی نے 1، رشاد حسین نے 24، مہدی حسن نے 5 رنز بنائے۔

بھارتی بولنگ کی بات کریں تو کلدیپ یادو نے شاندار بولنگ کی اور سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ نے 4 اوور میں 4.75 کی اکانومی کے ساتھ 19 رنز دیے۔ اس کے علاوہ پانڈیا نے 1 اہم وکٹ حاصل کیا۔ جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں

سپر8: ٹیم انڈیا نے افغانستان کو 47 رنوں سے شکست دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.