ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ پر بارش کا سایہ، میچ منسوخ ہونے پر کون سی ٹیم بنے گی چیمپیئن؟ - T20 World Cup 2024 final - T20 WORLD CUP 2024 FINAL

ہفتہ کو بارباڈوس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میچ پر بارش کا سایہ منڈلا رہا ہے اور ریزرو ڈے پر بھی بارش کھیل کو خلل ڈال سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے فائنل میچ کے منسوخ ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ایسی صورت میں اگر فائنل میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوجاتا ہے تو پھر کون سی ٹیم چیمپیئن بنے گی؟

T20 World Cup 2024 final: IND vs SA
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 10:35 PM IST

برج ٹاؤن (بارباڈوس): ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ ہفتہ کو کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم، بارباڈوس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بھارتی وقت کے مطابق ہفتے کے روز رات آٹھ سے فائنل میچ کا آغاز ہوگا۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی امید ہے۔ جہاں بھارت 10 سالہ آئی سی سی ٹرافی کی خشک سالی کو ختم کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گا وہیں جنوبی افریقی ٹیم اپنا پہلا آئی سی سی ٹائٹل جیتنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

فائنل میچ پر بارش کا سایہ

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق فائنل میچ کے دن بارش کا امکان ہے۔ اس دن بارباڈوس میں 99 فیصد بادل چھائے رہنے کی وجہ سے ہفتے کی دوپہر بارش کا امکان ہے اور فائنل میچ کے دوران بارش کا امکان 70 فیصد تک ہے۔ لیکن آئی سی سی نے 29 جون کو کھیلے جانے والے ٹائٹل میچ کے لیے اتوار 30 جون کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا ہے۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون کو بھی دوپہر کے اوقات میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دن زیادہ تر ابر آلود رہے گا۔

بارش کے باعث میچ منسوخ ہوا تو چیمپئن کون بنے گا؟

اگر ہفتہ کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والا ٹائٹل میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہو پاتا ہے تو پھر اس میچ کو ریزرو ڈے میں کھیلا جائے گا۔ لیکن اگر بارش کی وجہ سے اس دن بھی میچ نہیں ہوسکا تو آئی سی سی نے اس کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت رکھا ہے، اور اگر اس دوران بھی بارش کی وجہ سے میچ نہیں ہوپاتا ہے اور فائنل میچ منسوخ ہوجاتا ہے۔ تو ایسی صورتحال میں بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں کو ٹورنامنٹ کا مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت نے 10 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی، سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.