ETV Bharat / sports

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024:نیویارک میں ہندوستانی ٹیم کی مشق - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

Team India Practice Session آئی سی سی ٹرافی کی 11 سالہ خشک سالی کو ختم کرنے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل نیویارک میں پریکٹس شروع کر دی۔امریکی سرزمین پر ہندوستانی ٹیم کی یہ پہلی مشق ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024:نیویارک میں ہندوستانی ٹیم کی مشق
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024:نیویارک میں ہندوستانی ٹیم کی مشق ((ANI Photo))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 10:54 AM IST

نیویارک:ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں کھیلنے کے لیے نیویارک میں موجود ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم 2 سے 29 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جانے والے آئندہ میگا ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

آئی سی سی ٹرافی کی 11 سال کی خشک سالی کو ختم کرنے کے لیے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کر دی ہے۔ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ جس میں وہ میدان میں پر یکٹس کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

امریکی سرزمین پر ٹیم انڈیا کی پہلی مشق

ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور چائنا مین بالر کلدیپ یادو کی تصویر منظر عام پر آئی ہے۔اس میں دونوں کھلاڑی پریکٹس کے بعد میدان میں آرام کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں بتایا جا رہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پریکٹس شروع کر دی ہے۔

بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال کی میدان سے لی گئی سیلفی بھی منظر عام پر آئی ہے۔22 سالہ نوجوان ہندوستانی کھلاڑی اپنا پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بیس ٹیمیں، کس گروپ میں کون سی ٹیم؟

جیسوال نے آئی پی ایل 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور راجستھان رائلز کے لیے بہت زیادہ رنز بنائے، جس نے پلے آف میں جگہ بنائی۔ اب وہ بلیو آرمی کے لیے ہلچل پیدا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ہندوستان پاکستان میگا میچ 9 جون کو

ہندوستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں اپنی مہم کا آغاز 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔ ساتھ ہی روایتی حریف پاکستان کے ساتھ اس کا بڑا میچ 9 جون کو ہوگا۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں ہندوستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ایسے میں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اور سخت میچ متوقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.