حیدرآباد: اس میچ میں بارش کے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔ آج کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ بھی ہو سکتا ہے۔ پلے آف میں پہنچنے کے لیے سن رائزرس حیدرآباد کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی گجرات ٹائٹنز کی ٹیم پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔
حیدرآباد نے اس سیزن میں اب تک کل 12 میچ کھیلے ہیں۔اس نے 7 میچ جیتے اور 5 میچوں میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس وقت حیدرآباد کی ٹیم کے 14 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پر برقرار ہے۔
گجرات ٹائٹنز کی بات کریں تو وہ اب تک 13 میچ کھیل چکے ہیں۔اس نے صرف 5 میچ جیتے ہیں جبکہ اسے 7 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کا ایک میچ بھی بارش کی وجہ سے رد ہو گیا۔ اس وقت وہ پوائنٹس ٹیبل میں 11 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب نے راجستھان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی
سن رائزرز حیدرآباد اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان اب تک کل 4 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ گجرات کی ٹیم نے 3 میچوں میں شاندار فتح حاصل کی ہے۔ حیدرآباد کی ٹیم اب تک صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔ اب اسے ہوم گراونڈ پر گجرات کے خلاف میچ جیت کر اپنے اعدادوشمار کو بہتر کرنے کا موقع ملے گا جبکہ گجرات ایک بار پھر اسے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کرنا چاہے گا۔