ETV Bharat / sports

دلیپ ٹرافی میں روہت اور ویراٹ کے نہ کھیلنے سے سنیل گاوسکر ناخوش - Sunil Gavaskar on Duleep Trophy - SUNIL GAVASKAR ON DULEEP TROPHY

بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر سلیکٹرز اور بی سی سی آئی کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں انھوں نے نے دلیپ ٹرافی میں ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کا نام نہ ہونے پر سوال کھڑے کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ویراٹ کوہلی اور روہت شرما
ویراٹ کوہلی اور روہت شرما (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 19, 2024, 7:48 PM IST

نئی دہلی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی نے حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ دلیپ ٹرافی کے لیے چار ٹیموں کا اعلان کیا تھا۔ لیکن بھارتی اسٹار کھلاڑی روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کا نام ان ٹیموں میں نہیں ہے۔ تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ ویراٹ کوہلی اور روہت شرما دلیپ ٹرافی میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

لیکن ٹیموں کے اعلان کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ ویراٹ کوہلی اور روہت شرما دلیپ ٹرافی نہیں کھیلیں گے۔ جس پر بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر ناخوش ہیں۔ انھوں نے دلیپ ٹرافی کی ٹیموں میں روہت اور کوہلی کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کی ٹیسٹ سیریز میں پریکٹس کے بغیر کھیلیں گے۔

اسی حوالے سے ایک انگریزی اخبار 'مڈ ڈے' میں گاوسکر نے ایک مضمون لکھا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے دلیپ ٹرافی کے لیے کپتان روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کو نظر انداز کیا، اس لیے وہ شاید اب بغیر پریکٹس میچ کے سیدھے بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں۔

گواسکر نے زور دے کر کہا کہ جب کوئی کھلاڑی 30 سال کے قریب پہنچ جاتا ہے تو اس کے پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں اور اس سے نمٹنے کا واحد طریقہ باقاعدہ کرکٹ کھیلنا ہوتا ہے۔ گواسکر نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ بات قابل فہم ہے کہ جسپریت بمراہ جیسے کھلاڑی کو کمر کی چوٹ کی وجہ سے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، لیکن بلے بازوں کو درمیان میں کچھ وقت کے لیے بیٹنگ کا موقع دیا جا سکتا تھا۔ جب ایک طویل وقفہ ہوتا ہے تو پٹھوں میں کسی حد تک کمزوری آتی ہے اور پہلے جیسے فٹنس پر واپس آنا آسان نہیں ہوتا ہے۔

جبکہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جئے شاہ نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ دلیپ ٹرافی میں ویراٹ اور روہت پر زیادہ سے زیادہ کھیل کا بوجھ بڑھانا عقلمندی نہیں ہے۔اس سے انہیں انجری کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ وہ کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہوئے زخمی ہوجائیں کیونکہ بھارتی ٹیم کے پاس ایک لمبا سیزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روہت کوہلی اور بمراہ نے آخری ڈومیسٹک میچ کب کھیلا تھا؟

دلیپ ٹرافی میں کوہلی روہت اور بمراہ کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کی انٹری، کس ٹیم میں کون کھلاڑی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.