کولمبو:ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے قبل سری لنکن فاسٹ بالر دشمنتھا چمیرا انجری کے باعث وائٹ بال سیریز سے باہر ہو گئے۔ سری لنکن میڈیا کی متعدد رپورٹ کے مطابق چمیرا انجری کے باعث باہر ہیں اور سری لنکا کرکٹ جلد ہی ان کی جگہ نئے کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔ معروف سری لنکن صحافی ریکس کلیمینٹائن نے 'ایکس' پر لکھاکہ دشمنتھا چمیرا انجری کے باعث انڈیا سیریز سے باہر ہیں۔ ان کی جگہ جلد نئے کھلاڑی کا اعلان کیا جائے گا۔
دشمنتھا چمیرا وائٹ بال سیریز سے باہر
غور طلب ہے کہ ہندوستان کے خلاف سیریز کے لیے زخمی چمیرا کی جگہ آسیتھا فرنینڈو کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ اسیتھا نے لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میں شاندار بالنگ کی۔ انہوں نے تین وکٹ لے کر جافنا کنگز کو گال مارولز کو شکست دینے میں مدد کی۔ اب چمیرا کی جگہ اسیتھا کو سری لنکن کرکٹ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکاکی ٹیم کا اعلان -
ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچ 27 جولائی، 28 جولائی اور 30 جولائی کو پالے کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، اس کے بعد 2 اگست سے کولمبو میں تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ سوریہ کمار یادو ٹی 20 میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے اور روہت شرما ون ڈے میں ٹیم کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔