ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا - T20 World Cup 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 8:07 PM IST

امریکہ کے نیویارک میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ بی کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ((photo ICC/X))

نیویارک:آئی سی سی منز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں نیویارک کے نساو کاونٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔دونوں ٹیموں کے لئے آج کا میچ اہم ہے۔

گروپ بی میں جنوبی افریقہ دو میچوں میں دو جیت کی بدولت چار پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہے جبکہ بنگلہ دیش دو میچوں میں ایک اور ایک بار کی بدولت دو پوائنٹ کےساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

اس کے علاوہ نیدرلینڈس دو میں ایک ہار اور ایک جیت کی بدولت دو پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔نیپال اور سری لنکا کو اس گروپ میں ابھی تک جیت نصیب نہیں ہوئی ہے۔سری لنکا کی ٹیم دو میچ ہار کر ٹی 20 ورلڈ کپ سے تقریبا باہر ہو چکی ہے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہاکہ ہم نے پچ کو دیکھتے ہوئے ٹاس جیت کر پہلے نیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پر ایک اچھا اسکور کھڑا کیا جا سکتا ہے۔اس کے بعد حریف پر دباو بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛اسکاٹ لینڈ نے عمان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی - T20 World Cup Group

ایڈن مارکرم نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔دوسری طرف بنگلہ دیش کے کپتان نجمل الحسن سنتو نے کہاکہ وہ پہلے گہندبازی کرنا چاہتے تھے اور ٹاس ہارنے کے بعد انہیں پہلے بالنگ کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے مزید کہاکہ نیوکارک پچ کے بارے میں زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔اس پچ کو جو جس طرح استعمال کرے اسے ویسا ہی فائدہ ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.