ETV Bharat / sports

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوروگنگولی 52 برس کے ہوگئے - Sourav Ganguly Turn 52 - SOURAV GANGULY TURN 52

سابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی آج اپنی 52 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم آج جس مقام پر ہے اس کا سہرا کسی حد تک سورو گنگولی کو دیا جاتا ہے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوروگنگولی 52 برس کے ہوگئے
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوروگنگولی 52 برس کے ہوگئے ((ETV Bharat PH))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 1:02 PM IST

کولکاتا: ہندوستانی کرکٹ کے مایہ ناز سلامی بلے باز اور سابق کپتان سورو گنگولی آج اپنی 52 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 8 جولائی 1972 کو کولکاتا میں پیدا ہونے والے سورو گنگولی نے کرکٹ میں بہت شہرت حاصل کی اور ہندوستانی کرکٹ کو ایک نئی حیثیت دی۔ہندوستانی کرکٹ کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک سورو گنگولی کو شائقین کرکٹ دادا اور پرنس آف کولکاتا بھی کہتے ہیں۔ ملک بھر میں دادا کے مداحوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔

بی سی سی آئی نے مبارکباد دی

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے سابق کپتان سورو گنگولی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ مبارکباد دیتے ہوئے بی سی سی آئی نے لکھاکہ سابق ہندوستانی کپتان اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی کو سالگرہ مبارک۔ اس کے ساتھ ہی بی سی سی آئی نے گنگولی کے بہترین اعداد و شمار بھی پیش کئے۔

سورو گنگولی کے انٹرنیشنل کرکٹ کی بات کریں تو انہوں نے 424 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 18575 رنز بنائے ہیں جس میں 35 سنچریاں شامل ہیں۔ گنگولی نے صرف ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلے ہیں کیونکہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے وجود میں آنے سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے تھے۔

گنگولی نے 311 ون ڈے میچوں کی 300 اننگز میں 11363 رن بنائے ہیں جس میں انہوں نے 22 سنچریاں اسکور کی ہیں اس کے علاوہ ٹیسٹ میں انہوں نے 188 اننگز میں 7212 رنز بنائے ہیں جس میں 16 سنچریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روہت شرما ونڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار

ورلڈ کپ نا جتنےکا ملال

دادا نے ہندوستانی کرکٹ کے لیے کپتان کے ساتھ ساتھ اوپننگ بلے باز کا کردار بھی ادا کیا۔ گنگولی کے کرکٹ کیریئر میں ایک ملال باقی تھا۔ وہ اپنے دور میں ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کی ٹرافی نہیں دلوا سکے۔ ہندوستانی ٹیم 2003 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے ہار گئی اور دادا کا ٹرافی جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.