ETV Bharat / sports

شبھمن گل کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے پنجاب کا 'اسٹیٹ آئیکون' بنایا گیا

Lok Sabha Elections 2024 پنجاب سے تعلق رکھنے والے بھارت کے دائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز شبھمن گل کرکٹ شائقین بالخصوص نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ جس کے پیش نظر انہیں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب کا 'اسٹیٹ آئیکون' کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

Shubman Gill
شبھمن گل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2024, 6:16 PM IST

چنڈی گڑھ: پنجاب کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے بھارتی کرکٹر شبھمن گل کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے 'اسٹیٹ آئیکون' کے طور پر نامزد کیا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر سبن سی نے ایک بیان میں کہا کہ گِل مختلف مہموں کا حصہ ہوں گے، جن کا مقصد ووٹرز میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ ووٹنگ کا تناسب 70 فیصد سے تجاوز کر جائے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابی عہدیداروں نے اس دفعہ 70 فیصد ووٹنگ کو عبور کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ پنجاب میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں 13 سیٹوں کے لیے 65.96 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ سبن نے کہا کہ گل کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ کھیلوں سے محبت کرنے والوں، خاص طور پر نوجوانوں میں مقبول ہے اس لیے انھیں انتخابات کے لیے 'اسٹیٹ آئیکون' بنایا گیا ہے۔اس سے قبل مقبول پنجابی گلوکار ترسیم جسر کو بھی 'اسٹیٹ آئیکون' نامزد کیا جاچکا ہےاور وہ بھی ایسی ہی مہم چلائیں گے۔

سبن سی نے کہا کہ جمعہ کو پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں ان سے کہا گیا کہ وہ ایسے علاقوں کی نشاندہی کریں جہاں گزشتہ انتخابات کے دوران ووٹنگ کا تناسب کم تھا۔ انہوں نے کہا کہ گل اور جسر کی جانب سے ایسے علاقوں میں آگاہی مہم اور اپیلیں ووٹرز کی حوصلہ افزائی کریں گی جو ووٹر ٹرن آؤٹ میں اضافہ کا باعث بنے گا۔

چیف الیکٹورل آفیسر نے امید ظاہر کی کہ پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوان گل اور جسر سے متاثر ہوں گے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ساتھ ہی دیگر عمر کے لوگوں سے بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔لوک سبھا انتخابات اپریل-مئی میں ہونے کا امکان ہے۔

فی الحال، شبھمن گل انگلینڈ کے خلاف جاری پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں حصہ لے رہے ہیں، جس میں بھارت کو فی الحال 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ تین میچوں میں، 24 سالہ بلے باز نے چھ اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری ففٹی کے ساتھ 42.00 کی اوسط سے 252 رنز بنائے ہیں۔

گل نے اب تک کل 23 ٹیسٹ میں میچز میں 32.30 کی اوسط سے 1,292 رنز بنائے ہیں، جس میں تین سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں ہیں اور ان کا بہترین اسکور 128 ہے۔

ون ڈے ان کا سب سے شاندار فارمیٹ ہے، جس میں انھوں نے 44 میچوں میں 61.37 کی اوسط سے 2,271 رنز بنائے، جس میں چھ سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں اور ان کا بہترین اسکور 208 ہے۔

اس کے علاوہ گل نے 14 ٹی ٹوئنٹی میچ میں 25.76 کی اوسط سے 335 رنز بنائے ہیں، جس میں انہوں نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری اسکور کی ہے، اس میں ان کا بہترین اسکور 126* ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات ٹائٹنز نے شبھمن گل کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.