ETV Bharat / sports

ہیلو شریانکا، آپ نے اچھی بولنگ کی، وہ حقیقت میں میرا نام جانتے تھے

Shreyank Patil meet Virat Kohli آر سی بی کی اسٹار خاتون اسپنر شریانکا پاٹل نے ویراٹ کوہلی کے ساتھ ملاقات کی اپنی ایک تصویر شیئر کرکے لکھا کہ یہ میری زندگی کا ایک یادگار لمحہ تھا۔

shreyank patil meet virat kohli
شریانکا پاٹل کی ویراٹ کوہلی سے ملاقات
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 9:03 PM IST

حیدرآباد: ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2024 ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کی رکن شریانکا پاٹل نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں منعقدہ رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے ان باکس ایونٹ میں اسٹائلش بلے باز ویراٹ کوہلی سے ملاقات کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔

شریانکا نے ویراٹ کوہلی کے ساتھ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی اور اسے اپنی زندگی کا ایک یادگار لمحہ قرار دیا۔ شریانکا نے لکھا کہ میں نے بچپن سے ہی اس کی کرکٹ دیکھنے لگی اور اس جیسا بننے کا خواب دیکھ کر بڑی ہوئی۔ کل رات وہ میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا۔

شریانکا نے کہا کہ ویراٹ نے مجھے دیکھتے ہی کہا ہیلو شریانکا، اچھی بولنگ کی آپ نے، وہ حقیقت میں میرا نام جانتے ہیں۔

شریانکا آر سی بی خواتین کی ٹیم کا حصہ تھیں جس نے فائنل میں دہلی کیپٹلس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنا پہلا ٹائٹل جیتا تھا۔ شریانکا نے اس میچ میں 3.3 اوورز میں 12 رنز خرچ کرکے 4 وکٹ حاصل کیے تھے اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والی کھلاڑی بھی تھیں، جس کی وجہ سے انھیں پرپل کیپ سے نوازا گیا تھا۔

شریانکا نے آٹھ میچوں میں 7.30 کے اکانومی ریٹ سے 13 وکٹیں حاصل کیں جن میں دو مرتبہ چار وکٹیں بھی شامل ہیں۔ شریانکا نے ڈبلیو پی ایل ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ بھی جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنس پریمیئر لیگ 2024 کا خطاب آر سی بی کے نام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.