ETV Bharat / sports

بہار کی کوراش کھلاڑی شگوفی پروین قزاقستان میں بھارت کی نمائندگی کریں گی - Shagufi Parveen in korash game

شگوفی پروین کو حال ہی میں چندی گڑھ میں فیڈریشن کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ میں قازقستان میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کراش مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

بہار کی کوراش کھلاڑی شگوفی پروین قزاقستان میں بھارت نمائندگی کریں گی
بہار کی کوراش کھلاڑی شگوفی پروین قزاقستان میں بھارت نمائندگی کریں گی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 15, 2024, 5:52 PM IST

Updated : Aug 15, 2024, 7:36 PM IST

بھاگلپور: ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور سے تعلق رکھنے والی شگوفی پروین کو کوراش کے کھیل میں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور وہ اگلے ماہ قزاقستان میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

شگوفی پروین کو حال ہی میں چندی گڑھ میں فیڈریشن کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ کے دوران منتخب کیا گیا ہے۔ شگوفی پروین بہار کے بھاگلپور میں کلکاری نامی ایک سرکاری ادارے میں پریکٹس کرتی ہیں۔ کوراش وسطی ایشیا میں رائج لوک ریسلنگ اسٹائل کا ایک کھیل ہے۔

بہار کی کوراش کھلاڑی شگوفی پروین قزاقستان میں بھارت کی نمائندگی کریں گی (Etv Bharat)

شگوفی پروین کو اس مقام تک پہنچنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک متوسط ​​مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ان کے راستے میں کئی رکاوٹیں آئیں لیکن شگوفی نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری۔ اپنے جذبے اور لگن سے خود کو بین الاقوامی سطح کی کھلاڑی کے طور اپنی پہچان بنائی۔

شگوفی پروین کے کوچ کندن کمار کو پوری امید ہے کہ شگوفی پروین قزاقستان میں میڈل جیت کر بھارت کا پرچم لہرائیں گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سہولیات کی کمی کے باوجود شگوفی پروین کا حوصلہ کبھی بھی ٹوٹا۔ یہاں تک کی پریکٹس کے لیے کوئی ہم عمر ساتھی نہ ہونے کے باوجود وہ ایک ایسے کھلاڑی کے ساتھ مشق کرتی ہیں جو ان سے عمر میں برا ہے اور وہ اس سے وزن میں بھی زیادہ ہے، اس کے باوجود وہ اسے آسانی سے شکست دے دیتی ہیں۔

Last Updated : Aug 15, 2024, 7:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.