ETV Bharat / sports

اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی - T20 world cup2024 - T20 WORLD CUP2024

Scotland Defeat Namibia ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 12ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کے خلاف شاندار فتح درج کی۔ اسکاٹ لینڈ نے مائیکل لیسک کی شاندار کارکردگی کی بدولت نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی یہ پہلی جیت ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی
اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی ((AP PHOTOS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 10:46 AM IST

برج ٹاون:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ مرحلے کے 12ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 9 گیندیں باقی رہتے 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے نمیبیا کی جانب سے دیا گیا 156 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مائیکل لیسک میچ کے ہیرو رہے:

اس میچ میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ نمیبیا کے خلاف پہلے بولنگ کرتے ہوئے، لیسک نے 2 اوورز میں 8.00 کی اکانومی کے ساتھ 16 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

اس کے بعد انہوں نے بلے سے رنز بنائے۔ جب ان کی ٹیم کو جیت کے لیے سب سے زیادہ رنز کی ضرورت تھی۔ رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مائیکل نے 17 گیندوں پر 4 طوفانی چھکوں کی مدد سے 35 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 205.88 رہا اور ان کی مضبوط کارکردگی کی بنیاد پر سکاٹ لینڈ نے نمیبیا کے خلاف شاندار فتح درج کرائی۔

اس میچ میں نمیبیا کی جانب سے کپتان جیرارڈ ایراسمس نے شاندار نصف سنچری کھیلی۔ انہوں نے 31 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان کے علاوہ نیکو ڈیوائن نے 20 اور زین گرین نے 28 رنز کا حصہ ڈالا جس کی وجہ سے ٹیم اسکور 155 تک پہنچا سکی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024: پاکستان کو دلچسپ مقابلے میں امریکہ نے سپر اوور میں شکست دے دی

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے بریڈ وہیل نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ بریڈ کری نے بھی 2 وکٹ حاصل کئے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے رچی بیرنگٹن نے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے۔انہوں نے 35 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ نمیبیا کی جانب سے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے سب سے زیادہ 2 وکٹ حاصل کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.