ETV Bharat / sports

سرفراز خان اور دھرو جوریل بھی بی سی سی آئی کے سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل

BCCI Central Contract انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی کامیاب ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرفراز خان اور دھرو جورل کو بی سی سی آئی کے سینٹرل کانٹریکٹ کے گروپ سی میں شا مل کیا گیا ہے۔

sarfaraz khan and dhruv jurel
سرفراز خان اور دھرو جوریل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 3:50 PM IST

Updated : Mar 19, 2024, 7:36 PM IST

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ اسٹار سرفراز خان اور وکٹ کیپر بلے باز دھرو جریل کو 1 کروڑ روپے کی سالانہ فیس کے ساتھ بی سی سی آئی کے سینٹرل کانٹریکٹ کے گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں نے رواں سیزن میں تین ٹیسٹ کھیلنے کا معیار پورا کرلیا ہے۔ جس کے بعد ان دونوں کے ناموں کو پیر کو ہونے والی بی سی سی آئی ایپکس کونسل کی میٹنگ کے دوران منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 28 فروری کو بی سی سی آئی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینیئر مرد کھلاڑیوں کے لیے سالانہ معاہدہ جاری کیا تھا۔ بی سی سی آئی نے بلے باز شریس ایر اور وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کو اس معاہدے سے باہر کر دیا ہے۔ وہ کھلاڑی جو مقررہ مدت کے اندر کم از کم 3 ٹیسٹ یا 8 ون ڈے یا 10 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے معیار کو پورا کرتے ہیں۔ ان کو اس بنیاد پر گریڈ سی میں شامل کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں کا یہ سالانہ معاہدہ یکم اکتوبر 2023 سے 30 ستمبر 2024 تک بھارتی سینیئر مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے لاگو ہوں گے۔ اس معاہدے میں کل 30 کھلاڑی رکھے گئے ہیں جون کو چار کیٹگری، گریڈ A+، گریڈ A، گریڈ B اور گریڈ C میں رکھا گیا ہے۔ ان کی سالانہ آمدنی کا فیصلہ ان ہی درجات کے مطابق کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گریڈ A+ کرکٹرز کی سالانہ آمدنی 7 کروڑ روپے ہے۔ گریڈ اے کے کرکٹرز کی سالانہ آمدنی 5 کروڑ روپے، گریڈ بی کے کرکٹرز کی سالانہ آمدنی 3 کروڑ روپے اور گریڈ سی کے کرکٹرز کی سالانہ آمدنی ایک کروڑ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹرل کانٹریکٹ سے خوش کپل دیو نے کہا، کچھ کو تکلیف ہوگی لیکن ملک سے بڑا کوئی نہیں

Last Updated : Mar 19, 2024, 7:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.