ہرارے: ہندوستانی کرکٹ ٹیم شبمن گل کی کپتانی میں زمبابوے کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے۔ اس سیریز کے اب تک 2 میچز کھیلے جا چکے ہیں جہاں پہلے میچ میں ہندوستان کو زمبابوے کے ہاتھوں 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ میں ہندوستان نے زمبابوے کو 100 رنوں سے شکست دی تھی۔ اس وقت سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
Jaiswal, Samson & Dube have joined the Indian team for the Zimbabwe series. pic.twitter.com/KXv713KyFF
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) July 8, 2024
سنجو سیمسن زمبابوے پہنچ گئے
اس سیریز میں ہندوستانی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ سنجو سمسن اس سیریز میں ایک سینئر کھلاڑی کے طور پر موجود تھے لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد ہندوستان میں اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے زمبابوے نہیں پہنچ سکے تھے۔ اب وہ زمبابوے میں ہندوستانی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ سنجو کو اس دوران پریکٹس کرتے بھی دیکھا گیا۔ ان کے پریکٹس سیشن کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے۔
سنجو کو موقع مل سکتا ہے
سنجو سمسن نے بھلے ہی ہندوستان کے لیے زیادہ میچ نہ کھیلے ہوں لیکن وہ اکثر ٹیم انڈیا کے ساتھ 15 رکنی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے کپتان بھی ہیں۔ اس کے پاس کافی تجربہ ہے۔ انہوں نے 2015 میں ہندوستان کے لیے ٹی20 ڈیبیو کیا۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 100 رنز سے شکست -
سنجو نے 2015 میں زمبابوے کے خلاف 1 ٹی 20 میچ بھی کھیلا ہے۔ اس میچ میں انہوں نے 19 رنز بنائے تھے۔ اب سنجو کو زمبابوے کے خلاف تیسرے T20 میچ کے پلیئنگ 11 میں کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا تجربہ زمبابوے میں ٹیم انڈیا کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگا۔