ETV Bharat / sports

مرادآباد کے سلیم شکاری نے شوٹنگ چیمپین شپ کے ویٹرن زمرہ میں سلور میڈل حاصل کیا - Saleem Shikari won silver medal - SALEEM SHIKARI WON SILVER MEDAL

مرادآباد میں شکاری کے نام سے مشہور محمد سلیم خاں نے اتر پردیش اسٹیٹ رائفل ایسوسییشن کی جانب سے منعقد اسٹیٹ شوٹنگ چیمپین شپ میں دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 21, 2024, 8:02 PM IST

مرادآباد : اترپردیش میں مرادآباد کے محلہ ڈپٹی گنج کے مقیم محمد سلیم خان عرف شکاری نے رائفل شوٹنگ کی دنیا میں ایک بار پھر مرادآباد کا نام روشن کیا ہے۔ ملک کی دارالحکومت دلی کے تغلق آباد میں واقع ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں اتر پردیش اسٹیٹ رائفل ایسوسییشن کے ذریعے منعقد 47 ویں یو پی اسٹیٹ شوٹنگ چیمپین شپ میں محمد سلیم خان نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا اور اپنے ملک کے ساتھ ہی مرادآباد کا نام بھی روشن کیا۔ 66 برس کی عمر میں سلیم شکاری نے ویٹرن کیٹگری میں یہ تمغہ حاصل کیا ہے۔

مرادآباد کے سلیم شکاری نے شوٹنگ چیمپین شپ کے ویٹرن زمرہ میں سلور میڈل حاصل کیا (ETV Bharat)

سلیم شکاری کی اس کارگردگی پر ان کے دوست اور احباب میں خوشی کا ماحول ہے اور سبھی ان کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت میں سلیم شکاری نے اپنی خوشی کے ان لمحات کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو بچپن سے ہی شوٹنگ کا شوق رہا ہے کیونکہ ان کے والد خود ایک بڑے شکاری کے طور پر جانے جاتے تھے مگر ان کے وقت میں شکار بند ہو چکا تھا اس کے بعد انہوں نے اس طرح کی مقابلوں میں لگاتار حصہ لے کر انہوں نے اپنے شوق کو پورا کیا ہے۔ سلیم شکاری کے مطابق وہ آگے بھی رائفل شوٹنگ کی دنیا میں اور کارنامے انجام دینے کے لیے تیار ہیں اور عالمی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کرنے کی ان کی تمنا ہے۔ سلیم شکاری کے مطابق وہ طویل عرصے سے ایسے مقابلوں میں حصہ لیتے چلے ا رہے ہیں۔ کئی مقابلوں میں انہوں نے بہت سارے تمغے حاصل کیے ہیں اور وہ آگے بھی اپنے اس سفر کو جاری رکھیں گے۔
سلیم شکاری نے شوٹنگ رینج مرادآباد میں بنانے کی وکالت کی ان انہوں نے بتایا کہ پہلے کبھی مرادآباد میں بھی شوٹنگ رینج ہوا کرتی تھی مگر اب وہاں ایک کالونی بسا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرادآباد میں بھی شوٹنگ رینج ہو تو یہاں کے نوجوان اپنے شہر میں شوٹنگ سیکھ سکتے ہیں اور اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وہ ہر وقت ایسے نوجوانوں کے لیے حاضر ہیں جو شوٹنگ کی دنیا میں اپنا نام کمانا چاہتے ہیں وہ بے لوث دل و جان سے شوٹنگ سکھانے میں انکو تعاون کرینگے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.