ETV Bharat / sports

سچن اور ویراٹ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی - سچن تندولکر

IND vs ENG 4th Test سچن نے بھارتی کھلاڑیوں کی کوششوں اور مستقل مزاجی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر دباؤ کی صورتحال سے واپسی کی اور میچ جیتنے کے لئے جدجہد کی۔ یہ ہمارے کھلاڑیوں کی ذہنی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

Etv Bharat
انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 26, 2024, 10:09 PM IST

ممبئی: تجربہ کار کرکٹرز سچن تندولکر اور وراٹ کوہلی نے پیر کو رانچی میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں جیت کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

سچن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، "یہ آکاش دیپ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا شاندار اسپیل تھا۔ جوریل دونوں اننگز میں لینتھ کو سمجھنے میں بہت اچھے تھے اور ان کا فٹ ورک بھی درست تھا۔ کلدیپ کے ساتھ ان کی شراکت نے ہمیں پہلی اننگ میں کھیل میں برقرار رکھا اور دوسری اننگ میں ان کی اننگ نے ہمیں جیت تک پہنچانے میں مددکی۔

انہوں نے کہا، ’’دوسری اننگ میں کلدیپ کا اسپیل اہم تھا۔ اشون، جڈیجہ اور روہت جیسے سینئرز نے اپنا کام کیا۔ "گل نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زبردست جذبے کا مظاہرہ کیا اور اہم 50 رن بنائے۔"

سچن نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میچ اور سیریز ہماری ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر دباؤ کی صورتحال سے باہر آیا اور میچ جیت لیا۔ یہ ہمارے کھلاڑیوں کی ذہنی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ پوری سیریز میں باہر رہنے والے ویراٹ کوہلی نے کئی اہم کھلاڑیوں کے بغیر کھیل رہی 'نوجوان ٹیم' کو مبارکباد دی۔

ویراٹ نے بی سی سی آئی کو ایکس پر کئے پوسٹ میں لکھا، "ہاں، ہماری نوجوان ٹیم کی بے مثال سیریز جیت۔ صبر، عزم اور لچک کا مظاہرہ کیا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست، سیریز پر بھارت کا قبضہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.