ETV Bharat / sports

منو بھاکر اور نیرج چوپڑا کے افیئر کی افواہ، سوشل میڈیا پر مداحوں کا ردعمل - Manu Bhaker and Neeraj Chopra - MANU BHAKER AND NEERAJ CHOPRA

بھارت کے ڈبل اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کے درمیان افیئر کی افواہیں کافی تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ جس پر اب سوشل میڈیا صارفین بھی ردعمل دے رہے ہیں۔

manu bhaker and neeraj chopra
منو بھاکر اور نیرج چوپڑا (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 12, 2024, 3:30 PM IST

نئی دہلی: پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کے لیے دو کانسے کا تمغہ جیتنے والی شوٹر منو بھاکر اور ملک کے لیے واحد چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیزہ باز نیرج چوپڑا کے درمیان افیئر کی خبریں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداح ان دونوں کی جوڑی بنا کر کافی زیادہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیے جارہے ہیں جس پر اس ن کے مداح طرح طرح کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

دراصل نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کی پیرس اولمپکس 2024 کے درمیان ایک دوسرے سے گفتگو کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی، جس میں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں ایک دوسرے سے کیا باتیں کر رہے ہیں، لیکن ان کے مداحوں نے دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ان کے افیئر سے جوڑ دیا۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین منو بھاکر کو ایکس پر بھابھی کہہ کر لکھ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ منو بھاکر بھابھی اپنے گھر والوں کے ساتھ نیرج چوپڑا کی جیت کے لیے دعائیں کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ دو ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں سے ایک ویڈیو میں منو بھاکر اور نیرج چوپڑا پیرس اولمپکس کے دوران ایک دوسرے سے بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ دوسری ویڈیو میں نیرج چوپڑا منو بھاکر کی ماں کے ساتھ بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جہاں وہ منو کی ماں کے سر پر ہاتھ رکھ کر ان سے کوئی وعدہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ منو بھاکر اور چوپڑا ایک دوسرے کے پیار میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے رشتے کی افواہیں بھی سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیرج چوپڑا کا بڑا بیان، جیولن تھرو میں بھی لوگ پاک بھارت مقابلے سے محظوظ ہوسکتے ہیں اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.