ETV Bharat / sports

کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب سے ایک دن میں کتنے روپئے کمائے؟ - Ronaldo YouTube Earning

پرتگال کے تجربہ کار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرکے تمام عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ جس کے بعد اب سوشل میڈیا صارفین اس کھلاڑی کے یوٹیوب چینل کی ایک دن کی انکم کو جاننے کے خواہشمند ہیں۔

Cristiano Ronaldo
کرسٹیانو رونالڈو (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 22, 2024, 6:07 PM IST

نئی دہلی: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 21 اگست کو اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرکے سوشل میڈیا کی دنیا میں ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ کیونکہ وہ دنیا کے مشہور ترین ایتھیلیٹس میں سے ایک ہیں۔وہ نہ صرف فٹ بال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کھلاڑیوں میں سے بھی ایک ہیں۔

رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 17 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کر لیے تھے۔ اس کے علاوہ رونالڈو کے ایکس پر 112.6 ملین، فیسبک پر 170 ملین اور انسٹاگرام پر 636 ملین فالوورز ہیں۔ اور ان تمام سوشل میڈیا اکاونٹ سے کرسٹیانو کروڑوں ڈالر کمائی کرتے ہیں۔

جس کی وجہ سے اب ان کے نئے بنائے گئے یوٹیوب چینل کی ابتدائی کامیابی کو دیکھ کر کوئی تعجب نہیں ہونا چاہیے۔ وہ سعودی پرو لیگ میں النصر کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ رونالڈو پہلے ہی اشتہارات اور مختلف برانڈز سے کافی رقم وصول رہے ہیں۔ اسی وجہ سے ان کا شمار دنیا کے امیرترین کھلاڑیوں میں بھی ہوتا ہے۔ اب وہ 'یو آر کرسٹیانو' نام کے یوٹیوب چینل کے ساتھ اپنی دولت میں مزید اضافہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

'یو آر کرسٹیانو' یوٹیوب چینل کے 90 منٹ میں 1 ملین سبسکرائبرز

لیجنڈری فٹبالر رونالڈو کا یوٹیوب چینل لانچ ہوچکا ہے جس میں اب تک 19 ویڈیوز اپ لوڈ ہو چکی ہے۔ رونالڈو فٹبال کے میدان میں ریکارڈ توڑنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں لیکن 39 سالہ کھلاڑی نے 21 اگست کو اپنا یوٹیوب چینل کھول کر 90 منٹ میں یوٹیوب پر سب سے تیزی سے 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

رونالڈو نے یوٹیوب سے 1 دن میں کتنی کمائی کی؟

رونالڈو اپنے یوٹیوب چینل سے بہت زیادہ کمائی کرنے والے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ رونالڈو ایک ویڈیو سے کتنے پیسے کما رہے ہیں تو آئیے ہم آپ کو اس سوال کا جواب دیتے ہیں۔

تھنکیفِک کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر کو ایک ہزار ویوز پر تقریباً دو ڈالر سے 12 ڈالر ملتے ہیں اور 1 ملین ویوز پر 12 سو سے 6000 ڈالر تک ملتے ہیں ہے۔

رونالڈو اب تک اپنے چینل پر 19 ویڈیوز اپ لوڈ کر چکے ہیں۔ ان ویڈیوز کو اب تک تقریباً 40 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ اس حساب سے رونالڈو صرف ایک دن میں 2 لاکھ 40 ہزار ڈالر ( تقریبا 2 کروڑ ایک لاکھ بھارتی روپئے سے زائد) کما چکے ہیں۔

اس کے علاوہ مشتہرین تخلیق کاروں کی ویڈیوز پر ان کے اشتہارات کو ملنے والے ہر ایک ہزار ویوز پر یوٹیوب کو ایک مقررہ شرح ادا کرتے ہیں اور یوٹیوب اشتہار کی آمدنی کا 45% اپنے پاس رکھتا ہے اور تخلیق کاروں کو بقیہ 55% پلیٹ فارم سے فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ یوٹیوبرز کو پر ویوز پر جو رقم ادا کی جاتی ہے وہ وسیع پیمانے پر مختلف ہوتی ہے کیونکہ یہ آپ کے فالورز کی تعداد اور آپ کی جگہ اور آپ کے مقام سمیت متعدد عوامل سے متاثر ہو سکتی ہے۔ اس وجہ سے رونالڈو کی کمائی کے اس اعداد و شمار میں ہر گھنٹے اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی

کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ ہیں۔ وہ 1 بلین ڈالر سے زیادہ کمانے والے پہلے فٹ بال کھلاڑی بھی ہیں۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی دولت 26 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے سالانہ 20 کروڑ ڈالر کی تنخواہ لیتے ہیں جبکہ اُن کی فٹبال کے میدان سے باہر کی کمائی کا تخمینہ 6 کروڑ ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محض ایک گھنٹے کے اندر کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.