ETV Bharat / sports

دلیپ ٹرافی میں کوہلی روہت اور بمراہ کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کی انٹری، کس ٹیم میں کون کھلاڑی؟ - Duleep Trophy Squads - DULEEP TROPHY SQUADS

بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دلیپ ٹرافی کے پہلے راونڈ کے لیے چار ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے جس میں روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ کو چھوڑ کر تمام کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں مشیر خان، عمران ملک اور ہرشیت رانا جیسے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی بھی کھییلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

DULEEP TROPHY 2024
دلیپ ٹرافی میں کوہلی روہت اور بمراہ کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کی انٹری (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 14, 2024, 7:29 PM IST

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر اجیت اگرکر کی قیادت میں مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے دلیپ ٹرافی، 2024 - 25 کے پہلے راؤنڈ کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے ڈومیسٹک سیزن میں بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی اور کچھ نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اس ٹورنامنٹ کی شروعات 5 ستمبر 2024 سے ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو سے ہوگی۔ اس ڈومیسٹک سیزن کے لیے روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ کو اعلان کردہ چار ٹیموں میں سے کسی کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

4 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں اب ہر ٹیم کو راؤنڈ رابن کی بنیاد پر 3 میچ کھیلنے ہیں۔ پوائنٹس کی بنیاد پر ٹاپ کی دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت کو اگلے 5 مہینوں میں 10 ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں، اس لیے سینئر کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ سے آرام دیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کے خلاف 19 ستمبر سے شروع ہونے والی سیریز میں شامل کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے لیے چار ٹیمیں درج ذیل ہیں:

ٹیم اے: شبمن گل (کپتان)، میانک اگروال، ریان پراگ، دھرو جوریل، کے ایل راہل، تلک ورما، شیوم دوبے، تنوش کوٹیان، کلدیپ یادو، آکاش دیپ، پرسدھ کرشنا، خلیل احمد، اویش خان، ودوت کاورپا، کمار کشاگرا، شاسوات راوت۔

ٹیم بی: ابھیمنیو ایشورن (کپتان)، یشسوی جیسوال، سرفراز خان، رشبھ پنٹ، مشیر خان، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، رویندرا جڈیجہ، محمد سراج، یش دیال، مکیش کمار، راہل چاہر، آر سائی کشور، موہت اوستھی، این جگدیسن (وکٹ کیپر)۔

ٹیم سی: رتوراج گائیکواڑ (کپتان)، سائی سدرشن، رجت پاٹیدار، ابھیشیک پورل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، بی اندرجیت، ہریتھک شوکین، مناو سوتھر، عمران ملک، وشاک وجے کمار، انشول کھمبوج، ہمانشو چوہان، میانک چوہان، اروان جمندے (وکٹ کیپر)، سندیپ واریر۔

ٹیم ڈی: شریس ایئر (کپتان)، اتھروا ٹائیڈے، یش دوبے، دیو دت پڈیکل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، رکی بھوئی، سرنش جین، اکسر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، آدتیہ ٹھاکرے، ہرشیت رانا، تشار دیش پانڈے، آکاش سینگپتا، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر) سوربھ کمار۔

یہ بھی پڑھیں

ساؤتھ افریقہ کا یہ تیز گیندباز بھارتی ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ مقرر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.