ETV Bharat / sports

یہ آج کل کے بچے ہیں، روہت شرما کی انسٹا اسٹوری وائرل - بھارت انگلینڈ ٹسیٹ

ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے سوشل میڈیا پر ٹیم انڈیا کے نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال، سرفراز خان اور دھرو جریل کی تعریف کی ہے۔ جس کے بعد روہت کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Team India
ٹیم انڈیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 10:07 PM IST

راجکوٹ: بھارت نے راجکوٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 434 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تاریخی جیت درج کی ہے۔ اس جیت میں ٹیم انڈیا کے نوجوان کھلاڑیوں کا سب سے زیادہ اہم کردار رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اس جیت سے پرجوش کپتان روہت شرما نے اس شاندار جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں یشسوی جیسوال، سرفراز خان اور دھرو جریل کی تعریف میں انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Rohit Sharma unique praise for Yashasvi Jaiswal Sarfaraz Khan and Dhruv Jurel
یہ آج کل کے بچے ہیں، روہت شرما کی انسٹا اسٹوری وائرل

روہت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر نوجوان کھلاڑی یشسوی جیسوال، سرفراز خان اور دھرو جریل کی تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں تالیاں بجانے والی ایموجی کے ساتھ لکھا کہ 'یہ آج کل کے بچے ہیں'۔ کپتان روہت نے اس اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے ان تینوں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔

راجکوٹ ٹیسٹ میں سرفراز خان اور دھرو جریل اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے۔ سرفراز نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پہلی اننگز میں انہوں نے 62 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 68 ناٹ آوٹ رنز بنائے۔ اس کے علاوہ دھرو نے پہلی اننگز میں 46 رنز بنائے اور شاندار وکٹ کیپنگ کی۔ انگلینڈ کی چوتھی اننگز میں دھرو نے سراج کے ایک مشکل تھرو پر بین ڈکٹ کو رن آؤٹ کیا۔

جیسوال نے لگاتار دوسرے میچ میں ریکارڈ توڑ ڈبل سنچری بنائی۔ جیسوال نے طوفانی انداز میں بلے بازی کی اور صرف 236 گیندوں میں 214 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں انہوں نے 14 چوکے اور ریکارڈ 12 چھکے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:

میں نے جتنے چھکے پورے کیرئیر میں لگائے جیسوال نے اتنے چھکے ایک اننگ میں لگا دیئے: الیسٹر کک

ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی سرفراز خان کا بڑا کارنامہ، سنیل گاوسکر کے ریکارڈ کی برابری

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.