ETV Bharat / sports

روہت شرما ونڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار - Team India Captain - TEAM INDIA CAPTAIN

بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان روہت شرما کو آئندہ سال ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کپتان بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد اس فارمیٹ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ اور ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما
بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ اور ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 7, 2024, 3:09 PM IST

Updated : Jul 7, 2024, 3:17 PM IST

حیدرآباد: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان روہت شرما کو آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) اور اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اب یہ سوالات بھی اٹھ رہے ہیں کہ آیا بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی یا بھارت یہ ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر کھیلے گا۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا، 'میں نے راجکوٹ میں کہا تھا کہ ہم دل جیتیں گے، باوقار ٹرافی جیتیں گے اور ہمارے کپتان نے جون 2024 میں ایسا کیا۔ اس جیت میں آخری پانچ اوورز کا بہت بڑا حصہ تھا، اس کے لیے میں سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جے شاہ نے مزید کہا، 'اس جیت کے بعد ہمارا اگلا ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور چیمپئنز ٹرافی 2025 ہے اور مجھے یقین ہے کہ روہت شرما کی کپتانی میں ہم ان دونوں ٹورنامنٹس میں چیمپئن بنیں گے'۔

اس سے واضح ہے کہ ٹیم انڈیا چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے گی، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ٹیم انڈیا پاکستان جائے گی یا چیمپئن ٹرافی پاکستان سے باہر ہو گی۔ لیکن بھارتی ٹیم سیاسی تعلقات کی وجہ سے پاکستان کا دورہ نہیں کر رہی ہے۔

شاہ نے گزشتہ ہفتے ٹیم انڈیا کو ان کا تاریخی دوسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی اور اسے بھارتی کپتان روہت شرما، ہیڈ کوچ راہل دراوڈ، شاندار بلے باز ویراٹ کوہلی اور اسٹائلش آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو وقف کیا۔

مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، پچھلے سال یہ ہمارا تیسرا فائنل تھا۔ ہم جون 2023 میں ڈبلیو ٹی سی فائنل ہار گئے۔ نومبر میں، ہم نے لگاتار 10 جیت کے ساتھ شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے، لیکن ون ڈے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایم مودی کی ورلڈ چمپیئن ٹیم انڈیا کے ساتھ گفتگو: کوہلی اور روہت کو پی ایم نے کیا کہا؟

وزیراعظم نریندرمودی کی رہائش گاہ پر ورلڈ چیمپیئن ٹیم انڈیا کا شاندار استقبال

ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن ٹیم انڈیا کے استقبال کے لیے ممبئی میں امڈا عوام کا سیلاب

Last Updated : Jul 7, 2024, 3:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.