سینٹ لوسیا: سپر 8 کا آخری میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 24 رنوں سے شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان بھی سیمی فائنل میں داخل ہو گیا ۔ اس میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 92 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔
ROHIT SHARMA TODAY: 🐐
— Tanuj Singh (@ImTanujSingh) June 24, 2024
- Most runs in T20I History.
- Completed 19,000 int'l runs.
- First player 200 Sixes in T20Is
- Fastest fifty vs AUS in T20 WC
- Fastest fifty in this T20 WC
- Most Boundaries in T20 WCs.
- 2nd HS for India in T20 WC.
- Most Sixes vs an opponent in int'l. pic.twitter.com/QhEjY8reXg
روہت نے اس اننگز سے ایک عظیم ہدف کی بنیاد رکھی تھی۔ اس میچ میں انہوں نے کئی ریکارڈ بھی بنائے۔ انہوں نے 8 چھکے اور 7 چوکے لگائے، اس کے ساتھ انہوں نے 2007 میں یوراج سنگھ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ 6 چھکے لگائے تھے۔ 92 رنز کی اپنے ٹی20 کیریئر کی بہترین اننگز کے دوران روہت نے بابر اعظم کے ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
روہت شرما اب ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس اننگز کے ساتھ انہوں نے ٹی20 کرکٹ کی 149 اننگز میں مجموعی طور پر 4,165 رنز بنائے ہیں۔ جس میں زیادہ سے زیادہ 5 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
اس کے ساتھ انہوں نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 116 اننگز میں 4145 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ کوہلی کے نام ٹی 20 کرکٹ میں 4,103 رنز ہیں۔