ETV Bharat / sports

بوپنا اور ایبڈن کی جوڑی آسٹریلین اوپن میں مردوں کے ڈبلز فائنل میں - جوڑی آسٹریلین اوپن

Australian Open 2024: روہن بوپنا اور ان کے ساتھی آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن جمعرات کو سیمی فائنل میچ جیت کر آسٹریلین اوپن کے مردوں کے ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ سیمی فائنل مقابلے میں روہن بوپنا اور ان کے جوڑی دار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو سخت چیلنج دیا۔

بوپنا اور ایبڈن کی جوڑی آسٹریلین اوپن میں مردوں کے ڈبلز فائنل میں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 1:57 PM IST

ملبورن: ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ان کے ساتھی آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن جمعرات کو سیمی فائنل میچ جیت کر آسٹریلین اوپن کے مردوں کے ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ دوسری سیڈ بوپنا نے اپنے ساتھی ایبڈن کے ساتھ مل کر تھامس میچک اور ژانگ زنزین کی جوڑی کو آج یہاں تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے میں 6-3، 3-6، 7-6 (10-7) سے شکست دی۔

بوپنا اور میتھیو کی جوڑی نے پہلا سیٹ باآسانی 6-3 سے جیت لیا لیکن اس کے بعد تھامس میچک اور ژانگ زینزین نے شاندار واپسی کی اور دوسرا سیٹ 3-6 سے جیت کر برابر کر دیا۔ تیسرے سیٹ میں سخت مقابلے میں بوپنا کی جوڑی نے میچ 7-6 سے جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹینس اسٹار نے 43 سال کی عمر میں آسٹریلیا اوپن کے فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کردی ہے۔ اب وہ اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل حاصل کرنے سے صرف ایک جیت دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بوپنا-ایبڈن کی جوڑی مردوں کے ڈبلز سیمی فائنل میں

اس سے قبل گزشتہ روز ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے آسٹریلیائی پارٹنر میتھیو ایبڈن نے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے بدھ کو آسٹریلین اوپن 2024 کے مردوں کے ڈبلز مقابلے کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ بوپنا اور ایبڈن کی سیکنڈ سیڈ جوڑی نے آج یہاں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں میکسیمو گونزالیز-اینڈریس مولٹینی کی چھٹی سیڈ ارجنٹینا کی جوڑی کو ایک گھنٹہ 46 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 6-4، 7-6 سے شکست دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.