شارجہ: افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے 20 ستمبر کو شارجہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف دو طرفہ ون ڈے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں شاندار باؤلنگ کی۔ اسی دن راشد خان اپنا 26 واں سالگرہ منا رہے تھے۔ اس یادگار موقع پر انھوں نے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
قابل ذکر ہے کہ راشد خان ون ڈے کرکٹ کی 53 سالہ تاریخ میں اپنی سالگرہ پر 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔ اس سے قبل برتھ ڈے پر ون ڈے میں بہترین باؤلنگ کا اعزاز جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر کے نام تھا جنہوں نے 2007 میں آئرلینڈ کے خلاف 12 رنز خرچ کرکے 4 وکٹیں حاصل کئے تھے۔
𝐎𝐯𝐞𝐫𝐬: 𝟗
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) September 20, 2024
𝐃𝐨𝐭𝐬: 𝟑𝟗
𝐑𝐮𝐧𝐬: 𝟏𝟗
𝐖𝐢𝐜𝐤𝐞𝐭𝐬: 𝟓
𝐄. 𝐑𝐚𝐭𝐞: 𝟐.𝟏𝟏 @rashidkhan_19, battling cramps in his left hamstring, delivered a masterclass bowling display to take his 4th 5-wicket haul and guide #AfghanAtalan to a 2-0 lead in the series. 👏🤩 pic.twitter.com/CbwvO7b8PX
اس کے علاوہ افغانستان نے 177 رنز کی جیت درج کرکے ون ڈے کرکٹ میں اپنی سب سے بڑی جیت درج کرنے میں کامیاب رہا۔ اس سے قبل افغانستان نے زمبابوے کے خلاف 154 رنز کی بہترین جیت درج کی تھی۔ افغانستان نے اس سے قبل سیریز کا پہلا میچ جیتا تھا اور اب دوسرے میچ میں فتح نے اسے 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز کی 105 رنز کی اننگز کی بدولت 50 اوورز میں 311/4 رنز بنائے تھے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 50 گیندوں پر 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ وہیں 312 کے بڑے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے سیریز میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔