کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ اسٹیڈیم ایڈن گارڈنس میں بنگال اور چھتیس گڑھ کا رنجی میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔چھتیس گڑھ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 214 رن بناسکی۔مہمان ٹیم کی جانب سے آشوتوش سنگھ 88 رنوں کی اننگ کھیل نمایاں اسکورر رہے ۔اس کے علاوہ سنجیت دیسائی 37 رن اور جیوتس بٹی 26 رن بنائے۔
بنگال کی جانب سے سورج سندھو جیسوال چار وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔اس کے علاوہ محمد کیف اور سریانش گھوش کو ایک ایک وکٹ ملا۔اس سے قبل وکٹ کیپر بلے باز ابھیشیک پورل (114) کی سنچری کی بدولت بنگال نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی کے میچ میں چھتیس گڑھ کے خلاف ہفتہ کو دوسرے دن آٹھ وکٹ پر 381 رن بنائے۔
ایڈن گارڈنز میں، پورل نے 219 گیندوں کی اپنی اننگز میں 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا، جب کہ تجربہ کار انستوپ مجمدار نے ایک بار پھر 118 گیندوں میں 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر لکشمی رتن شکلا کی قیادت والی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔
دونوں نے 39 سالہ کھلاڑی کے آؤٹ ہونے سے پہلے آغاز کے بعد 41 رنز جوڑے، جس سے پانچویں وکٹ کے لیے 120 رنز کی انتہائی ضروری شراکت داری ختم ہوئی۔ چھتیس گڑھ کے لیے سوربھ مجمدار، واسودیو بریٹھ اور ششانک سنگھ نے دو دو وکٹ لیے۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی پر ثانیہ مرزا کا ردعمل
گروپ بی میں اس وقت ممبئی تین میچوں میں 20 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ چھتیس گڑھ تین میچوں میں 11 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے ۔بنگال کی ٹیم تین میچوں میں پانچ پوائنٹ کے ساتھ پانچیویں مقام پر ہے۔
یو این آئی