ETV Bharat / sports

ڈیبیو میچ میں سرفراز خان کی عمدہ نصف سنچری،رویندر جڈیجہ کی سنچری مکمل،ہندوستان کے 5 وکٹوں پر321 رن - ہندوستان کی شروعات مایوس کن

India Engalnd 3rd Test راجکوٹ میں ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف جمعرات کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی شروعات مایوس کن رہی۔۔روہت شرما اور رویندر جڈیجہ کی سنچریوں اور سرافراز کی نصف سنچر کی بدولت ہندوستان کی لڑکھڑاتی اننگ سنبھلی

ڈیبیو میچ میں سرفراز خان کی عمدہ نصف سنچری،رویندر جڈیجہ کی سنچری مکمل،ہندوستان کے 5 وکٹوں پر321 رن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 2:11 PM IST

Updated : Feb 15, 2024, 5:33 PM IST

راجکوٹ:راجکوٹ کے سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ہندوستان کی شروعات مایوس کن رہی۔ہندوستان کو 22 رنوں کے مجموعی اسکور پر پہلا دھچکا لگا۔یشسوی جیسوال 10 رن بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد مارک ووڈ نے شبھمن گل کو فوکس کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا کر پویلین کی راہ دیکھائی۔رجت پٹدار بھی پانچ رن بنا کر جلد پویلین لوٹ گئے۔دوسرے اینڈ سے کپتان روہت شرما نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کی لڑکھڑاتی اننگ سنبھالنے کی کوشش کی۔روہت شرما 152 گیندوں پر 14چوکوں اور2 چھکے کی مدد سے 131رن بناکر ووڈ کی گیند پر اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو میں کرنے والے ممبئی جارح مزاج بلے باز سرفراز خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 58 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 61 رن بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔رویندر جڈیجہ کی غلط کال پر سرافراز خان کریز سے باہر نکل گئے دوبارہ واپس لوٹ نہیں سکے ۔دوسری طرف رویندر جڈیجہ 199 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 100 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔اس وقت ہندوستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 315 رن بنالئے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ کو تین جبکہ ایک وکٹ ہارٹلی کو ملا۔اس سے قبل آج یہاں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹیم میں کل چار تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز اور دھرو ٹیسٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سراج اور جڈیجہ بھی ٹیم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ راجکوٹ کی پچ بلے بازی کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں ہماری ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے وقتاً فوقتاً اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اگلے تین ٹیسٹ بھی دلچسپ ہونے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، خطرناک تیز گیندباز کی واپسی

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے۔ اس سیریز میں جس طرح سے ہم پرفارم کر رہے ہیں میں اس سے بہت خوش ہوں۔ دوسرے ٹیسٹ کے بعد ہمارے پاس کچھ وقت تھا تاکہ ہم آرام کر سکیں اور دوبارہ اچھی طرح واپس آ سکیں۔

Last Updated : Feb 15, 2024, 5:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.