ETV Bharat / sports

راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی - IPL 2024 - IPL 2024

Rajasthan Royals Win Toss: راجستھان کے سوائے مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے انڈین پر یمئیر لیگ 2024 کے 19ویں میچ میں راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

راجستھان رائلزنے رائل چیلنجرز بنگلورو کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 7:32 PM IST

جے پور: ریاست راجستھان کے سوائے مان سنگھ اسٹیڈیم میں انڈین پر یمئیر لیگ 2024 کے 19ویں میچ میں راجستھان اور رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔ دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ بہت ہی اہم ہے۔ دونوں ٹیمیں جیت کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔

راجستھان رائلز نے رواں آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تینوں میچوں میں جیت درج کرتے ہوئے دوسری پوزیشن پہنچ گئی ہے۔اگر آج کے میچ کیں جیت ملتی ہے تولیگ ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچ سکتی ہے۔ دوسری طرف فاف ڈوپلیسس کی قیادت والی رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم کو آئی پی ایل کے چار میچوں میں سے تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آر سی بی کو اب تک ایک میچ میں ہی جیت نصیب ہوئی ہے۔

راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سمسن نے کہاکہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ گذشتہ میچ کی فرسٹ الیون کے ساتھ میں میدان میں اتریں گے۔اس پچ پر دوسری اننگ میں بیٹنگ تھوڑی آسان ہو جاتی ہے۔ بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سن رائزرز حیدرآباد نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹ سے شکست دی

دوسری طرف رائل چیلنجرز بنگلورو کے کپتان فاف ڈوپلیسس نے کہاکہ وہ خود پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔بڑا اسکور کھڑا کرنے کا سنہرا موقع ملا ہے۔ آج کا میچ ہمارے لئے اہم ہے۔ اپنی طرف بہترین کھیل کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.