گوہاٹی: آئی پی ایل 2024 کا 65 واں میچ راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے درمیان گوہاٹی کے برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شام 7.30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں پنجاب کی کپتانی سیم کرن کریں گے جو راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن کو سخت چیلنج دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔
راجستھان اور پنجاب کنگز کے ایس کے درمیان اس سیزن کا پہلا مقابلہ 13 اپریل کو ملن پور کرکٹ اسٹیڈیم، موہالی میں ہوا تھا۔ اس میچ میں راجستھان نے پنجاب کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھئ۔ اب پنجاب راجستھان سے شکست کا بدلہ لینا چاہے گا۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب راجستھان کے پلے آف تک پہنچنے کی راہ کو تھوڑا مشکل بنانا چاہے گا۔ وہیں راجستھان اس میچ کو جیت کر پلے آف کے ٹکٹ پر مہر لگانا چاہے گا۔
- اس سیزن میں اب تک راجستھان اور پنجاب کا سفر
راجستھان رائلز نے آئی پی ایل 2024 میں اب تک کل 12 میچ کھیلے ہیں۔اس نے 8 میچ جیتے ہیں جبکہ اسے 4 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس وقت راجستھان کے 16 پوائنٹس کے ساتھ لیگ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب کنگز کی ٹیم اس سیزن میں اب تک کل 12 میچز کھیل چکی ہے۔ پنجاب نے 4 میچ جیتے ہیں جبکہ اسے 8 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس وقت پنجاب کنگز پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دہلی کیپٹلس کی 19 رنوں سے جیت - IPL 2024
- راجستھان بمقابلہ پنجاب
راجستھان اور پنجاب کے درمیان اب تک کل 27 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔راجستھان نے 17 میچ جیتے ہیں جبکہ پنجاب کی ٹیم صرف 11 میچ جیت سکی ہے۔ ایسے میں راجستھان کو پنجاب پر برتری حاصل ہے۔ اگر ہم ان دونوں ٹیموں کے درمیان آخری 5 میچوں کی بات کریں تو یہاں بھی راجستھان رائلز کا ہی پلڑا بھاری ہے۔ گزشتہ 5 میچوں میں سے راجستھان کی ٹیم نے 4 میچ جیتے ہیں جبکہ پنجاب کی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔