ETV Bharat / sports

راہل دراوڈ کی نو سال بعد آئی پی ایل میں واپسی، اس ٹیم کو بنائیں گے چیمپیئن - Rahul Dravid Head Coach - RAHUL DRAVID HEAD COACH

ٹیم انڈیا سے بطور ہیڈ کوچ راہل دراوڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد اب وہ انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی پرانی ٹیم کی کوچنگ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ آئی پی ایل 2025 سے پہلے راجستھان رائلز نے انہیں اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

Rahul Dravid
راہل دراوڈ (AFP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 7, 2024, 9:49 AM IST

حیدرآباد: انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز راجستھان رائلز نے سابق بھارتی کپتان اور کوچ راہل دراوڈ کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ راہل دراوڈ نے 2011 سے 2015 تک اس فرنچائز کے لیے خدمات انجام دے چکے ہیں اور اب وہ راجستھان رائلز کے ڈائریکٹر کمار سنگکارا کے ساتھ مل کر فرنچائز کو دوسری بار ٹرافی جیتنے میں مدد کریں گے۔

51 سالہ دراوڈ نے 2014 میں رائلز کے ساتھ اپنے کوچنگ کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت انہوں نے ٹیم میں بطور مینٹور کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد سے دراوڈ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA)، بھارتی مردوں کی انڈر 19 اور بھارتی مردوں کی سینئر ٹیم کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔

اپنے دور میں راہل دراوڈ نے بھارت کو ٹیسٹ، ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں سرفہرست مقام پر پہنچایا اور حال ہی میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

رائلز فیملی میں دراوڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے رائلز اسپورٹس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ ہم راہل کو فرنچائز میں واپس لانے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی کرکٹ میں جو تبدیلیاں لائی ہیں وہ ان کی کوچنگ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس فرنچائز سے ان کا گہرا تعلق ہے۔ ان کے پاس نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں سے بہترین کھیل نکالنے کی مہارت ہے۔

انھوں مزید کہا کہ راہل نے کمار (سنگاکارا) اور باقی ٹیم کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا ہے کیونکہ ہم اس دلچسپ نئے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ آئی پی ایل کی میگا نیلامی کا بہت بالکل قریب ہے۔

رائلز میں واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راہل دراوڈ نے کہا کہ مجھے اس فرنچائز میں واپس آنے پر خوشی ہے جسے میں نے ماضی میں کئی سالوں سے ہوم کہا ہے۔ ورلڈ کپ کے بعد مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے لیے ایک اور چیلنج لینے کا صحیح وقت ہے اور رائلز اس کے لیے بہترین جگہ ہے۔

دراوڈ نے مزید کہا کہ فرنچائز نے پچھلے کچھ سالوں میں جو پیشرفت کی ہے اس میں منوج، جیک، کمار اور ٹیم کی کافی محنت اور غور و فکر شامل ہے۔ ہمارے پاس موجودہ ٹیلنٹ اور وسائل کے ساتھ اس ٹیم کو بلندیوں پر لے جانا ہمارے لیے ایک دلچسپ موقع ہے اور میں اس کا منتظر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

دنیش کارتک آر سی بی کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر

آئی پی ایل 2024 میں کس ٹیم کو کتنے روپئے ملے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.