ETV Bharat / sports

راہل ڈراوڈ نے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کو بے مثال قرار دیا - Rahul Dravid Reaction

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 29, 2024, 6:14 PM IST

Updated : Jul 29, 2024, 6:57 PM IST

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ راہل ڈراوڈ جو اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے سخت حامی رہے ہیں، نے کہا ہے کہ کرکٹرز ان کھیلوں کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کو بے مثال قرار دیا ہے۔

راہل ڈراویڈ نے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت بے مثال کو قرار دیا
راہل ڈراویڈ نے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت بے مثال کو قرار دیا ((ANI Photo))

پیرس (فرانس): ہندوستان کے سابق ہیڈ کوچ راہل ڈراویڈ نے 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کو سراہا اور اسے واقعی بے مثال قرار دیا۔

راہل ڈراویڈ ڈریم اسپورٹس کے زیر اہتمام اولمپکس میں کرکٹ 'ایک نئے دور کا آغاز' کے عنوان سے منعقدہ خصوصی پینل بحث کا حصہ تھے، جو پیرس اولمپکس میں پہلی بار انڈیا ہاؤس میں منعقد ہوا تھا۔ ڈراویڈ نے شوٹنگ میں کانسے کے تاریخی تمغے کے لیے منو بھکر کو مبارکباد دی اور 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کسی نہ کسی شکل میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔

اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت پر ڈراویڈ نے کہاکہ میں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ کرکٹ کو اس کا حصہ ہونا چاہیے۔ یہ واقعی ایک زبردست کھیل ہے۔ دنیا بھر میں بہت سے لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔ یہ میرے جیسے کسی کے لئے لاجواب ہے جو اب صرف ایک پرستار ہے۔ یہ واقعی بے مثال ہے۔

اولمپکس کے لیے اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈراویڈ نے سابق امریکی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ کارل لیوس، جن کے پاس 9 اولمپک گولڈ میڈل ہیں، کو ٹیلی ویژن پر تمغے جیتتے ہوئے دیکھنے کی اپنی یادیں تازہ کیں۔

یہ بھی پڑھیں:رمیتا جندال کا خواب چکناچور، منو بھاکر اور سربجوت کی جوڑی سے بھارت کو پھر میڈل کی امید

ڈریوڈ نے امریکہ میں کرکٹ کے جنون کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہاکہ وہاں(امریکہ) کرکٹ کا جذبہ حیرت انگیز تھا۔ہر آدمی کرکٹ کھیلنا اور اس کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔

Last Updated : Jul 29, 2024, 6:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.