ETV Bharat / sports

راہل ڈراویڈ آج آخری بار ٹیم انڈیا کے ساتھ نظر آئیں گے - T20 World Cup 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 2:08 PM IST

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ جنوبی افریقہ اور ہندوستانی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کے کوچ راہل ڈراویڈ بھی آخری بار ٹیم انڈیا کے ساتھ نظر آئیں گے

راہل ڈراویڈ آج آخری بار ٹیم انڈیا کے ساتھ نظر آئیں گے
راہل ڈراویڈ آج آخری بار ٹیم انڈیا کے ساتھ نظر آئیں گے ((IANS PHOTO))

بارباڈوس: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ آج ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ فائنل میچ کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈراویڈ آج ہندوستانی ٹیم کے ساتھ آخری مرتبہ نظر آئیں گے۔بطور ہیڈ کوچ اپنے کیریئر کا اختتام کریں گے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا اسے الوداعی تحفہ کے طور پر ٹرافی دینا چاہے گی۔

ہندوستانی ٹیم آج جب بارباڈوس میں کھیلنے آئے گی تو ٹرافی کے ساتھ ساتھ راہل ڈراویڈ کی الوداعی بھی ان کے ذہن پر نقش ہو گی۔ اگرچہ راہل ڈراویڈ کا دور ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے بعد نومبر میں ختم ہو گیا تھا، بی سی سی آئی نے ان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک جاری رہنے کی درخواست کی تھی۔

ہندوستانی ٹیم تین بار عالمی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے لیکن ایک بار بھی فائنل نہیں جیت سکے۔ ایسے میں وہ اور شائقین پر امید ہیں کہ اس بار ہندوستانی ٹیم فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آئی سی سی ٹرافی جیتنے کا اپنا 13 سالہ خواب پورا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ پر بارش کا سایہ، میچ منسوخ ہونے پر کون سی ٹیم بنے گی چیمپیئن؟ -

راہل ڈراویڈ سے ورلڈ کپ ٹرافی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ مجھے وہ اقتباس بہت پسند ہے جس میں کوئی کسی اور سے پوچھے'آپ ماؤنٹ ایورسٹ کیوں چڑھنا چاہتے ہیں؟' اور جواب میں وہ کہتا ہے کہ میں ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنا چاہتا ہوں کیونکہ وہاں ماؤنٹ ایورسٹ ہے۔میں یہ ورلڈ کپ ٹرافی جیتنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ ورلڈ کپ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.