پیرس: دو مرتبہ اولمپک میڈل جیتنے والی بھارت کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو نے اپنی مہم کا آغاز آسان جیت کے ساتھ کیا ہے۔ سندھو نے اتوار کو کھیلے گئے بیڈمنٹن خواتین کے سنگلز میچ میں مالدیپ کے کھلاڑی فاطمہ عبدالرزاق کو سیدھے سیٹوں میں 21-9 اور 21-6 سے شکست دی۔ پیرس اولپکس میں بھارت کو سندھو سے سونے کے تمغے کی امید ہے۔ سندھو نے اولمپک میں بھارت کے لیے کانسی اور چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ سندھو کی اپنی مالدیپ حریف کے خلاف دو ٹورنامنٹ میں دوسری جیت ہے، اس سے پہلے سندھو نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں بھی سیدھے سیٹوں میں فاطمہ کو شکست دی تھیں۔
Sindhu begins her quest to create history with a dominating win! 🚀💯
— BAI Media (@BAI_Media) July 28, 2024
📸: @badmintonphoto#Paris2024#IndiaAtParis24#Cheer4Bharat#IndiaontheRise#Badminton pic.twitter.com/Q7Y87W33lf
عالمی رینک میں 13ویں نمبر رہنے والی بھارت کی پی وی سندھو نے پہلے سیٹ میں دھیمی شروعات کی اور حریف کھلاڑی کو پوائنٹس بنانے کے کئی آسان مواقع فراہم کیے۔ جس کی وجہ سے سیٹ کے آغاز میں اسکور 3-3 سے برابر تھا۔ لیکن اس کے بعد سندھو نے مالدیپ کی کھلاڑی کو کوئی موقع نہیں دیا اور 7 پوائنٹس کی اہم برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد سندھو نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے پہلا سیٹ 21-9 سے جیت لیا۔
دوسرے سیٹ میں زبردست فارم میں نظر آرہی سندھو نے عالمی رینکنگ میں 99 ویں نمبر پر موجود مالدیپ کے فاطمہ عبدالرزاق کو کوئی موقع نہیں دیا اور دسرا سیٹ 21-6 سے جیت لیا۔
29 سالہ پی وی سندھو کا اگلا گروپ میچ 31 جولائی بروز بدھ کو دوپہر 12:50 بجے ہوگا۔ جہاں ان کا مقابلہ عالمی نمبر 73 ایسٹونیا کی کرسٹن کوبا سے ہوگا۔