ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس میں پی وی سندھو پری کوارٹر فائنل میں پہنچی، بھارت کو تمغے کی امید - Paris Olympics 2024

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 31, 2024, 3:22 PM IST

ہندوستان کی ٹاپ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے بدھ کو جاری پیرس اولمپکس 2024 کے خواتین کے سنگلز پول ایم میچ میں ایسٹونیا کی کرسٹن کوبا کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پی وی سندھو نے پری کوارٹر فائنل میں پہنچی
پی وی سندھو نے پری کوارٹر فائنل میں پہنچی ((AFP PHOTO/Photo Sai/X))

پیرس:ہندوستان کی ٹاپ شٹلر پی وی سندھو نے اپنے حریف کے خلاف شاندار فتح حاصل کر لی ہے۔ اس نے بدھ کو جاری پیرس اولمپکس 2024 کے خواتین کے سنگلز پول ایم میچ میں ایسٹونیا کی کرسٹن کوبا کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر راؤنڈ آف 16 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پی وی سندھو شروع سے ہی میچ پر حاوی رہی اور پہلا سیٹ آسانی سے 21-5 سے جیت لیا۔ اس کی حریف نے سندھو کے بیک ہینڈ شاٹس کو واپس کرنے کے لیے جدوجہد کی، جس سے سندھو نے دوسرا سیٹ 21-10 سے جیت کر گیم جیت لی۔

دوسری باکسنگ مقابلے میں ہندوستان کے لئے آج کا دن مایوس کن رہا۔اس کے علاوہ ہندوستان کی جیسمین لیمبوریا فلپائنی باکسر نیسٹی پیٹیسیو سے 0-5 سے ہار کر باہر ہوگئیں۔ نیسٹی نے 57 کلوگرام خواتین کے زمرے کا ابتدائی راؤنڈ پوائنٹس کی بنیاد پر جیتا تھا۔ پانچ ججوں نے میچ کو 27-30، 27-30، 27-30، 28-29 اور 28-29 سے ٹوکیو اولمپکس کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے پیٹیسیو کے حق میں قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اولمپک ولیج میں بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کئی کھلاڑی پریشان

کینیڈا کے خلاف شکست کے بعد ہندوستانی باکسر پریتی پوار بھی باہر ہو گئی ہیں۔ انہیں خواتین کے 54 کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے راؤنڈ آف 16 میں کولمبیا کی باکسر ینی مارسیلا آریاس کاسٹینا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ان کی پیرس اولمپکس مہم بھی ختم ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.