ETV Bharat / sports

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کو انوکھی نمبر کی گاڑی بطور ہدیہ پیش کی - Awards to Arshad Nadeem

پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے ارشد ندیم پر اس وقت کافی زیادہ انعامات کی بارش ہو رہی ہے۔ جب سے وہ اپنے ملک واپس آئے ہیں تب سے انھیں انعامات بھی موصول ہونے شروع ہوگئے ہیں۔ اب انھیں پنجاب حکومت کی جانب سے دس کروڑ روپئے اور اسی نمبر پلیٹ کی کار بطور ہدیہ پیش کی گئی ہے جتنی دور انھوں نے نیزہ پھینکا تھا۔

gold medalist Arshad Nadeem
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کو انوکھی نمبر کی گاڑی بطور ہدیہ پیش کی (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 13, 2024, 7:31 PM IST

Updated : Aug 14, 2024, 12:19 PM IST

لاہور: پاکستان کے لیے 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم اس وقت اپنے ملک کے سب سے چہیتے کھلاڑی ہیں۔ جب سے انھوں نے یہ تاریخ رقم کی ہے تب سے ان پر انعامات کی بارش ہورہی ہے۔ ارشد ندیم کے اعزاز میں اعلان کردہ انعامات اب ان کے حوالے بھی کیے جارہے ہیں۔

معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کے اعزاز میں عیشائیے کا اہتمام کیا۔ جہاں انھوں نے ارشد کو انعام سے بھی نوازا۔ لیکن مولانا نے ارشد کو کتنی رقم بطور انعام دیا ہے، اس سے متعلق معلومات شیئر نہیں کی گئی ہے۔ اس کی جانکاری مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے دستیاب ہوئی ہے جہاں مولانا نے ارشد ندیم کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔

وہیں دوسری جانب پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی ارشد ندیم کے گھر پہنچ کر اعلان کردہ انعام دس کروڑ روپئے اور ایک کار دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کار رجسٹریشن نمبر پی اے کے 92.97 الاٹ کیا گیا ہے۔ جو نمبر ارشد ندیم کا اولمپکس میں پھینکے گئے نیزہ کی دوری کو ظاہر کرتا ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ارشد ندیم کے عملے کو بھی 50 لاکھ روپئے بطور انعام دیا۔ واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو ایونٹ میں ریکارڈ ساز تھرو کرکے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل دلا دیا جس کے بعد سے پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومت اور متعدد اداروں سمیت کئی دیگر شخصیات نے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ارشد ندیم کو پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے سول ایوارڈ ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا

کون ہیں ارشد ندیم جنہوں نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی

Last Updated : Aug 14, 2024, 12:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.