ETV Bharat / sports

جو لوگ دنیا گھومنا چاہتے ہیں وہ کھیلوں کا انتخاب کریں: منو بھاکر - Manu Bhaker in Tamil Nadu School - MANU BHAKER IN TAMIL NADU SCHOOL

پیرس اولمپکس میں بھارت کے لیے دو تمغے جیتنے والی منو بھاکر کو تمل ناڈو کے ایک نجی اسکول نے 2 کروڑ 7 لاکھ روپے بطور انعام پیش کیا۔ منو بھاکر نے چنئی کے نولمبور کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں طلبا سے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دنیا گھومنا چاہتے ہیں وہ کھیلوں کا انتخاب کریں۔

Manu Bhaker in Tamil Nadu School
جو لوگ دنیا گھومنا چاہتے ہیں وہ کھیلوں کا انتخاب کریں: منو بھاکر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 20, 2024, 8:04 PM IST

Updated : Aug 21, 2024, 12:48 PM IST

چنئی: پیرس اولمپکس کے شوٹنگ ایونٹ میں 2 کانسے کے تمغے جیتنے والی بھارتی کھلاڑی منو بھاکر کے اعزاز میں چنئی کے نولمبور کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اسکول نے منو بھاکر کو زیر تعلیم طلباء کی جانب سے 2 کروڑ 7 لاکھ روپے بطور انعام بھی دیا۔ اس کے بعد منو بھاکر نے طلباء کے سوالوں کے جواب دیے اور ان کے ساتھ گانے پر رقص بھی کیا۔

جو لوگ دنیا گھومنا چاہتے ہیں وہ کھیلوں کا انتخاب کریں: منو بھاکر (Etv Bharat)

اس موقع پر ونیش پھوگٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے منو بھاکر نے کہا، 'وہ میری بڑی بہن کی طرح ہیں، میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں اور وہ مجھ سے بڑی ہیں۔ میں نے انھیں ہمیشہ ایک جنگجو کے طور پر دیکھا ہے۔ وہ تمام مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بڑے خواب بڑے مقاصد کی طرف لے جاتے ہیں

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے منو بھاکر نے کہا، 'اگر آپ سخت محنت کرتے ہیں تو آپ بڑی چیزیں حاصل کر سکتے ہیں، آپ بڑے خواب دیکھ کر ہی بڑے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمیں ناکام ہونے کے باوجود ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ میں نے اپنے اسکول کے دنوں سے ہی مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ ہمیں پہلے گھر اور پھر اسکول میں مدد کی ضرورت ہوتی ہے جو مجھے بخوبی ملی۔

Manu Bhaker in Tamil Nadu School
جو لوگ دنیا گھومنا چاہتے ہیں وہ کھیلوں کا انتخاب کریں: منو بھاکر (Etv Bharat)

اگر آپ دنیا کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو کھیلوں کا انتخاب کریں

منو بھاکر نے مزید کہا کہ عام طور پر نوکریوں کے بہت سے مواقع ہیں، ڈاکٹر اور انجینئر کے علاوہ بھی بہت سے روزگار کے مواقع ہیں، جو لوگ دنیا بھر میں گھومنا چاہتے ہیں وہ کھیلوں کے میدان کا انتخاب کریں، انہیں گھومنے پھرنے کا کافی زیادہ موقع ملتا ہے، اس وجہ سے میں نے آدھی دنیا کا سفر کر چکی ہوں۔

میں نے بعد میں انگریزی زبان سیکھی

منو نے مزید کہا کہ اپنے خاندانی حالات پر شرمندہ نہیں ہونا چاہیے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کہاں سے آتے ہیں، مجھے انگریزی نہیں آتی تھی اور میں بہت سی چیزیں نہیں جانتی تھی لیکن میں نے بعد میں یہ سب سیکھا۔ جب میں نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لیا تو میں بہت مایوس تھی۔ ایک وقت ایسا آیا جب میں اسے چھوڑنا چاہتی تھی۔ میں بہت سی ناکامیوں کی وجہ سے ہی کامیاب ہوئی ہوں۔

بہت سے لوگوں نے میری کامیابی میں کردار ادا کیا

بھارتی ایتھلیٹ منو بھاکر نے اس کے بعد میڈیا سے بات کی اور جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ان کی کامیابی کی وجہ کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کا ذمہ دار کوئی ایک شخص نہیں ہو سکتا۔ میرے خاندان، کوچز، اسپورٹس ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا اور دیگر کا تعاون ہمارے ملک کے تمغے جیتنے کی سب سے بڑی وجہ تھی۔

دوسرے ممالک کے بچے کھیلوں میں بہت آگے ہیں

جب صحافیوں نے سوال کیا کہ اولمپک جیسے مقابلوں میں ہندوستان کے دوسرے ممالک سے پیچھے رہنے کے بارے میں وہ کیا سوچتی ہیں، تو انہوں نے کہا کہ ہاں بہت سے ممالک ہم سے آگے ہیں۔ ہم سب کو تمغوں کی تعداد میں اضافہ کی امید ہے۔ ایک بات یہ ہے کہ دوسرے ممالک میں وہ چھوٹی عمر میں بچوں کو کھیلوں کے میدان میں پروموٹ کر رہے ہیں۔ اس قسم کا پروگرام ہمارے ملک میں بھی شروع کیا جائے تو بہت اچھا ہو گا۔

معاشرے کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے

خواتین کے تحفظ کے بارے میں بات کرتے ہوئے منو بھاکر نے کہا کہ اگر ہم خواتین کی بات کریں تو ہمارے ملک کی 50 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ بنیادی حقوق صرف آزادی کی بنیاد پر دستیاب ہیں۔ خواتین کے لیے معاشرے کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ یہ ہر شخص کا فرض ہے۔ ہم سب کو مل کر معاشرے میں کام کرنا چاہیے۔ ہمیں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے تبھی ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔

آخر میں جب منو کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو منو بھاکر نے کہا کہ میں ابھی وقفہ لینا چاہتی ہوں۔ میں نے اپنے کندھوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے تین ماہ آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں 4 یا 5 ماہ بعد اپنا کام دوبارہ شروع کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شادی کی افواہ کے درمیان منو بھاکر کی والدہ نے نیرج چوپڑا کے بارے میں کیا کہا؟

منو بھاکر اور نیرج چوپڑا کی شادی پر پسٹل کوئین کے والد نے کیا کہا؟

Last Updated : Aug 21, 2024, 12:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.