ETV Bharat / sports

پیرس پیرالمپکس میں نشاد کمار نے بھارت کو 7 واں تمغہ دلایا - Paris Paralympics 2024 - PARIS PARALYMPICS 2024

ہماچل پردیش کے نشاد کمار نے پیرس پیرالمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر بھارت کے تمغوں کی تعداد 7 تک پہنچا دی ہے۔

Indian athlete Nishad Kumar clinches silver medal in mens high jump
پیرس پیرالمپکس میں نشاد کمار نے بھارت کو 7 واں تمغہ دلایا (AFP & ANI Photo)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 2, 2024, 1:42 PM IST

پیرس: بھارت نے پیرس پیرالمپکس میں اپنا ساتواں میڈل جیت لیا ہے۔ نشاد کمار نے پیرس پیرالمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ T47 ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل جیت لیا۔

اس ایونٹ میں نشاد کی سب سے زیادہ چھلانگ 2.04 میٹر تھی جو اس سیزن کی ان کی بہترین چھلانگ بھی تھی۔ امریکہ کے روڈرِک نے 2.12 میٹر کی سب سے زیادہ چھلانگ لگا کر ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔

نشاد نے تین سال قبل ٹوکیو پیرالمپکس میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ تب انھوں نے ٹوکیو میں 2.06 میٹر چھلانگ لگائی تھی۔ واضح رہے کہ T47 زمرے میں وہ کھلاڑی شرکت کرتے ہیں ہے جن کے کہونی کے نیچے سے کوئی حصہ کٹا ہوا ہو یا دیگر معذوری ہو۔

اس سے پہلے پریتی پال نے ایتھلیٹکس میں ایک اور تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ جب وہ پیرالمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹ بن گئیں۔

پریتی پال نے خواتین کے 200 میٹر T35 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پریتی نے اس سے پہلے 100 میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس سے قبل شوٹر اوانی لیکھارا نے تین سال قبل ٹوکیو میں سونے اور کانسے کے تمغے جیتی تھیں۔

پیرس پیرالمپکس میں اس سے پہلے شوٹنگ میں بھارت کے لیے مزید چار تمغے آچکے ہیں۔ شوٹنگ میں روبینہ فرانسس، اونی لیکھرا، مونا اگروال اور منیش ناروال تمغے جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس پیرالمپکس میں بھارت کو دوسرے ہی دن مل گیا گولڈ میڈل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.