فرانس: پیرس اولمپکس 2024 میں باکسنگ میچز کے راونڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بھارتی خواتین باکسر نکہت کا مقابلہ خواتین کے 50 کلوگرام کے راؤنڈ آف 32 میں جرمنی کی میکسی کلوٹزر سے ہوگا جبکہ راؤنڈ آف 16 میں دو بار کی عالمی چیمپئن کا مقابلہ ایشین گیمز کی موجودہ چیمپئن چین کے وویو سے ہو سکتا ہے۔
لولینا کا بھی راستہ آسان نہیں ہوگا۔ کیونکہ خواتین کی 75 کلوگرام کیٹیگری میں ان کا مقابلہ ناروے کی سنیوا ہوفسٹاد سے ہوگا۔ اس کے بعد وہ چین کی لی کیان کے خلاف کوارٹر فائنل میں مقابلہ کر سکتی ہیں۔
#Boxing,#Paris2024, Nikhat's draw analysis: The problem with us Indians is that we easily get scared with draws..
— Vishank Razdan (@VishankRazdan) July 25, 2024
However, if I were Nikhat, I'd be smirking sheepishly as one is always rusty starting off their campaign while Nikhat will be in her 2nd bout against Wu..
(1/2) pic.twitter.com/QkRMqeMz57
نکہت کی ممکنہ حریف وو یو اس کے زمرے میں ٹاپ رینک کی باکسر ہیں اور 52 کلوگرام میں عالمی چیمپئن بھی ہیں۔ اگر نکہت چینی چیلنج پع قابو پا لیتی ہیں، تو اس کے بعد کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کی چوتھامت رکسات یا ازبکستان کی سبینا بوبو کولوا سے ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ نکہت زریں نے اس سال کے شروع میں کھیلے گئے اسٹرینڈجا میموریل فائنل میں بوبوکولوا کے خلاف شکست کھا گئی تھیں۔ اس کے علاوہ رکست نے گزشتہ سال ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں نکہت کو شکست دی تھی۔
ٹوکیو 2020 کی خواتین کے 57 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی جیسمین لیمبورائی اپنی اولمپک مہم کا آغاز فلپائن کی نیسٹی پیٹیسیو کے خلاف میچ سے کریں گی۔ جیت درج کرنے سے جیسمین کا اگلے راؤنڈ میں فرانس کی تیسری سیڈ امینہ زیدانی سے مقابلہ گا۔
#Boxing, #Paris2024, Amit Panghal's draw analysis: Finally Amit has got a somewhat decent draw.. Had he got this draw in Tokyo he'd have definitely won a medal.. However, if his fitness stays intact, I don't see him coming empty handed from Paris!
— Vishank Razdan (@VishankRazdan) July 25, 2024
Go for glory, Amit..
👏🇮🇳 pic.twitter.com/YCNIs6oIhT
ایشین گیمز کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی پریتی پوار کو جاری ڈراز میں راؤنڈ آف 32 میں ویتنام کی وو تھی کم انا کے خلاف ڈرا ہوا۔
جبکہ امیت پنگھل اور نشانت دیو کو اپنے ابتدائی مقابلے میں بائے ملے ہیں۔ تاہم، امیت اپنے ابتدائی مقابلے میں زیمبیا کے پیٹرک چنیمبا کے خلاف مدمقابل ہوں گے اور نشانت دیو کا مقابلہ ایکواڈور کے جوس روڈریگوز ٹینوریو سے ہوگا۔
نوٹ: باکسنگ مقابلوں کا آغاز 27 جولائی کو ایرینا پیرس نورڈ میں ابتدائی راؤنڈز سے ہوگا۔