پیرس: ٹیبل ٹینس سنگلز ایونٹ میں بھارت کا چیلنج پیرس اولمپکس میں اس وقت ختم ہوگیا جب بھارت ٹاپ پیڈلرز مانیکا بترا اور سریجا اکولا اپنے اپنے پری کوارٹر فائنل میچ میں شکست کھاگئیں۔ شریجا اکولا خواتین کے سنگلز راؤنڈ آف 16 کے ٹیبل ٹینس میچ میں چین کی سن ینگشا سے 4 - 0 سے ہار گئیں۔
🇮🇳Result Update: #TableTennis🏓 Women's Singles Round of 16
— SAI Media (@Media_SAI) July 31, 2024
Heartbreak for @SreejaAkula31 as her Women's Singles campaign at #ParisOlympics2024 comes to an end.
Akula lost to China's Yingshua Sun by 0-4 after a tough battle.
The 26-year-old did well to reach this far and… pic.twitter.com/Xk296u5KAy
بھارت کی نوجوان پیڈلر شریجا اکولا کو خواتین کے سنگلز کے راؤنڈ آف 16 میں 12 - 10، 12 - 10، 11 - 8 اور 11 - 3 کے اسکور سے عالمی نمبر ایک چین کی سن ینگشا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سے قبل 26 سالہ اکولا نے راؤنڈ آف 32 میں سنگاپور کے زینگ جیان کو 4 - 2 سے شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ وہ اولمپکس کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والی مانیکا بترا کے بعد دوسری بھارتی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بن گئی تھیں۔
اس سے پہلے عالمی نمبر 28 کی بھارتی کھلاڑی مانیکا کو جاپانی کھلاڑی کے خلاف 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ پہلا موقع تھا جب بھارتی پیڈلرز پری کوارٹر فائنل میں پہنچے اور کوارٹر فائنل میں جگہ کے لیے مقابلہ کر رہے تھے۔ اپنی شکست کے باوجود مانیکا اور شریجا کو شکست تک اپنا بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دینے پر فخر ہونا چاہیے۔