ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس میں بھارت کے نام تیسرا میڈل، سوپنل کسالے نے شوٹنگ میں جیتا کانسے کا تمغہ - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

پیرس اولمپکس میں بھارت کے اسٹار شوٹر سوپنل کسالے نے 50 میٹر ایئر رائفل تھری پوزیشنز میں کانسے کا تمغہ جیت کر بھارت کو تیسرا میڈل دلا دیا ہے۔ اس سے پہلے بھارت نے شوٹنگ میں دو کانسے کا تمغہ جیت چکا ہے۔

indias Swapnil Kusale wins medal in mens 50m 3p shooting
سوپنل کسالے نے شوٹنگ میں جیتا کانسے کا تمغہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 1, 2024, 1:49 PM IST

Updated : Aug 1, 2024, 7:55 PM IST

پیرس: پیرس اولمپکس میں بھارت کے اسٹار شوٹر سوپنل کسالے نے 50 میٹر ایئر رائفل تھری پوزیشنز کے انفرادی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر بھارت کو تیسرا میڈل دلا دیا ہے۔ اس سے پہلے بھارت نے شوٹنگ میں دو کانسے کا تمغہ جیت چکا ہے۔ اس میڈل کے ساتھ پیرس اولمپکس میں بھارت کے میڈل کی مجموعی تعداد تین ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سوپنل کسالے اولمپک میں تمغہ جیتنے والے بھارت کے ساتویں شوٹر اور 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن کے انفرادی مقابلے میں تمغہ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سوپنل کسالے کی شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر وزیراعظم مودی اور صدر دروپدی مرمو سمیت تمام عام و خاص لوگ انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سوپنل کسالے کی غیر معمولی کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی کارکردگی خاص ہے کیونکہ انھوں نے بہترین لچک اور مہارت دکھائی ہے۔ وہ اس زمرے میں تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بھی ہیں، ہر بھارتی اس وقت خوشی سے جھوم رہا ہے۔

اس کے علاوہ صدر دروپدی مرمو نے بھی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر سوپنل کسالے کو دلی مبارکباد۔ وہ مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن کے زمرے میں تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے ایک ہی اولمپک کھیلوں میں شوٹنگ کے مقابلوں میں تین تمغے جیتے ہیں۔ شوٹنگ نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ میں آنے والے مقابلوں کے لیے اپنے تمام کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ سوپنل کسالے مستقبل میں مزید تمغے جیتیں۔

اولمپکس گولڈ مدلسٹ ابھینو بندرا نے بھی بھی سوپنل کو مبارکباد دی۔ انھوں نے لکھا کہ میں پیرس اولمپکس میں شوٹنگ میں سوپنل کے کانسے کا تمغہ جیتنے پر بہت پرجوش ہوں۔ آپ کی محنت، صبر اور جذبہ واقعی رنگ لائی ہے۔ شوٹنگ میں تمغے جیتنا آپ کی لگن اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آپ نے بھارت کو اتنا فخر محسوس کرایا اور سب کو دکھایا کہ خوابوں کو تعبیر کیسے کیا جاتا ہے۔ پیرس اولمپکس ایک ناقابل یقین ایونٹ رہا ہے اور آپ کی کامیابی اس کے ناقابل فراموش لمحات میں اضافہ کرتی ہے۔ آپ کو بہت سی فتوحات اور ایک شاندار مستقبل کے لیے نیک خواہشات، چمکتے رہیں۔

اس سے قبل اس اولمپکس میں منو بھاکر نے خواتین کے انفرادی دس میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ جس کے بعد وہ اولمپکس میں شوٹنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں۔ اس کے علاوہ منو-سربجوت کی جوڑی نے دس میٹر ایئر پسٹل کے مکسڈ ٹیم میں کانسے کا تمغہ جیت کر بھارت کو دوسرا میڈل دلایا تھا۔ منو کی اپنے تیسرے اولمپک تمغے کی تلاش اس وقت شروع ہوگی جب وہ 25 میٹر پسٹل مقابلے میں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

باکسر نشانت دیو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، تمغے سے صرف ایک جیت دور

لولینا بورگوہین نے شاندار جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

Last Updated : Aug 1, 2024, 7:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.