ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس میں بھارت کو پہلا میڈل، منو بھاکر نے کانسے کے تمغے پر نشانہ سادھا - Paris Olympics 2024

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 28, 2024, 3:58 PM IST

Updated : Jul 29, 2024, 9:06 AM IST

بھارتی شوٹر منو بھاکر نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل میں ملک کو پیرس اولمپکس میں پہلا میڈل دلا دیا ہے۔ وہ کانسے کے تمغے پر نشانہ سادھ کر شوٹنگ میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ایتھیلیٹ بن گئی۔

Paris Olympics 2024
پیرس اولمپکس میں بھارت کو پہلا میڈل، منو بھاکر نے کانسی میڈل پر نشانہ سادھا (Etv Bharat)

پیرس: بیس برس میں شوٹنگ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے والی پہلی بھارتی خاتون شوٹر بننے کے بعد مانو بھاکر نے 10 میٹر ایئر پسٹل خواتین کے انفرادی مقابلے میں کانسہ کا تمغہ حاصل کرکے پیرس اولمپکس میں بھارت کے لیے پہلا تمغہ جیت لیا ہے۔

منو بھاکر نے کل 201.3 پوائنٹس کے ساتھ کانسہ کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ دو کوریائی کھلاڑیوں نے بالترتیب سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ منو بھاکر نے کانسہ کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے کیونکہ وہ 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں تمغہ جیت کر شوٹنگ ایونٹ میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون شوٹر بن گئی ہیں۔

اس کے علاوہ منو بھاکر نے اولمپکس گیمز میں شوٹنگ میں بھارت کی 12 سالہ خشک سالی کو ختم کیا۔ آخری بار کوئی بھارتی خاتون شوٹر 2004 میں فائنل میں پہنچی تھی، جب سوما شرور نے 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ کے فائنل میں داخلہ لیا تھا۔

منو بھاکر کی اس کامیابی کے بعد وزیراعظم مودی اور ابھینو بندرا نے ٹویٹ کرکے ان کو مبارک باد دی ہے۔ پی ایم مودی نے ایکس پر لکھا کہ 'ایک تاریخی تمغہ! شاباش، منو بھاکر، پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کا پہلا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ یہ کامیابی اور بھی خاص ہے کیونکہ وہ بھارت کے لیے شوٹنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ ایک ناقابل یقین کامیابی!

یہ بھی پڑھیں

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ابھینو بندرا کو اولمپک آرڈر سے نوازنے کا اعلان کیا

اولمپک میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو کتنی انعامی رقم ملتی ہے؟

Last Updated : Jul 29, 2024, 9:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.