ETV Bharat / sports

پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باکسر نکہت زریں پیرس اولمپکس سے باہر - Paris Olympics 2024

بھارت کی اسٹار باکسر نکہت زرین کو پیرس اولمپکس میں خواتین کے 50 کلوگرام مقابلے میں پری کوارٹر فائنل مقابلے میں چینی باکسر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Chinese Boxer defeats Nikhat Zareen By 5-0 Verdict In Pre quarterfinal
پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باکسر نکہت زریں پیرس اولمپکس سے باہر (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 1, 2024, 2:57 PM IST

Updated : Aug 1, 2024, 3:14 PM IST

پیرس: پیرس اولمپکس کے چھٹے روز میں بھارت کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب اسٹار باکسر نکہت زرین پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد اولمپکس سے باہر ہوگئیں۔ بھارتی باکسر نکہت زرین کو پیرس اولمپکس میں خواتین کے 50 کلوگرام راؤنڈ آف 16 کے میچ میں چین کی وو یو کے ہاتھوں 5 - 0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی نکہت کے پہلے اولمپکس میں میڈل جیتنے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔

چین کی عالمی نمبر ون باکسر وو یو نے شروع سے ہی جارحانہ انداز میں پنچ لگانے شروع کیے اور پہلے ہی راؤنڈ میں نکہت زرین پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ تاہم دو بار کی عالمی چیمپئن بھارت کی نکہت زرین نے دوسرے راؤنڈ میں شاندار واپسی کی تاہم چینی باکسر نے وہ بھی راؤنڈ جیت لیا۔

جس کے بعد تیسرے راؤنڈ میں زرین کافی کمزور نظر آئیں اور تیسرا راؤنڈ متفقہ طور پر چینی باکسر وو یو کے حصے میں آیا۔

52 کلوگرام کے عالمی چیمپئن اور ایشیائی کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ چین کے وو یو اس جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں اور اب وہ اپنا پہلا اولمپک تمغہ حاصل کرنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔

اس شکست سے قبل بھارت کی 28 سالہ نکہت زرین نے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں متفقہ فیصلے سے جرمنی کی میکسی کیرینا کلوٹزر کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں داخلہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

باکسر نشانت دیو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، تمغے سے صرف ایک جیت دور

پیرس اولمپکس میں بھارت کے نام تیسرا میڈل، سوپنل کسالے نے شوٹنگ میں جیتا کانسے کا تمغہ

Last Updated : Aug 1, 2024, 3:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.